(ادارہ امراض قلب)ڈاکٹر طاہر صغیر کی بدعنوانی سے کروڑوں کا نقصان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
فضل عباس اور داور حسین کی خلاف ضابطہ تقرری ،ادارے کو مالی دھچکا ، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف
80 لاکھ اور ایک کروڑ 20 لاکھ کے نقصان کی نشاندہی ، من پسند افراد کی تقرریوں پر عوام کا شدید ردعمل
ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سندھ کی رپورٹ برائے 2023-24 نے ادارہ امراض قلب کراچی NICVD میں ہونے والی کرپشن کا بھانڈہ پھوڑ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سندھ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ادارہ کے سربراہ ڈاکٹر طاہر صغیر نے اپنی نااہلی اور کرپشن کے باعث تباہی کے کنارے پہنچا دیا ہے۔ ادارے کے سربراہ ڈاکٹر طاہر صغیر نے ہیڈ آف سیکورٹی سید فضل عباس کو تمام قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپائنٹ کیا گیا جس کی وجہ سے ادارے کو مالی سال 2023-24 میں تقریبا ایک کروڑ بیس لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ اس کے علاوہ رپورٹ میں مذید بتایا گیا ہے کہ ہیڈ آف ہیومن ریسورس داور حسین کے خلاف ضابطہ اپائمنٹ سے ادارے کو مالی سال 2023-24 میں 80 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان دیا گیا ہے ۔ عوامی حلقے اس بات پر ششدر ہیں کہ کس طرح سے اپنے من پسند افراد کو خلاف قانون تقرریاں کرکے ادارے کو کروڑوں روپے کا نقصان دیا جارہا ہے اور یہ سب کچھ ادارے کے سربراہ ڈاکٹر طاہر صغیر کی نااہلی کے باعث ہو رہا ہے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ڈاکٹر طاہر صغیر ادارے کو کا نقصان
پڑھیں:
راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، مزید 29 کیسز سامنے آگئے
راولپنڈی میں ڈینگی مچھر بے قابو ہوگئے ہیں اور مریضوں کی تعداد بہت بڑھ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں ڈینگی کے مزید 29 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
ضلع میں اب تک ڈینگی کے 709 مریض کنفرم ہوئے ہیں جبکہ اس وقت اسپتالوں میں 61 مریض زیرِ علاج ہیں۔ راولپنڈی میں ڈینگی سے کوئی اموات ریکاڈ نہیں ہوئی۔
ضلعی انتظامیہ کی 1499 ٹیمیں روزانہ سرویلنس میں مصروف ہیں۔ 54 لاکھ سے زائد گھروں کی چیکنگ، ایک لاکھ 64 ہزار گھروں سے ڈینگی لاروا مثبت آئے ہیں۔
علاوہ ازیں 14 لاکھ سے زائد مقامات کی چیکنگ، 22 ہزار سے زائد جگہوں پر لاروا کی موجودگی کا انکشاف ہوا اور ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4330 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ 1834 عمارتیں سیل، 10 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی کیے گئے۔
محکمہ ہیلتھ راولپنڈی نے بتایا کہ ڈینگی کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں رپورٹ ہونے والے علاقوں میں سیٹلائیٹ ٹاؤن ڈی بلاک، امر پورہ، دھمیال، گنگال، تخت پری، ڈھوک منشی، سی ، ڈھوک کھبہ، لکھن، نیو کٹاریاں سمیت سیٹلائٹ ٹاؤن ایف بلاک شامل ہیں۔