راولپنڈی:

ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری  ہے، اس دوران 90 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔

ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس  فورس نے تعلیمی اداروں کے اطراف سمیت مختلف شہروں میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا  اور مجموعی طور پر 90 لاکھ 17 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 55.

678 کلوگرام منشیات برآمد کر لی۔

اسلام آباد، لاہور، کراچی اور موٹروے پر 4مختلف کارروائیوں کے دوران مختلف اقسام کی منشیات برآمد کی گئیں۔

خاص طور پر تعلیمی اداروں کے اردگرد منشیات فروشی کی سرگرمیوں کو ہدف بناتے ہوئے اسلام آباد کے جاپان روڈ پر واقع ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی کی گئی، جہاں ایک ملزم کے قبضے سے 45 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔ ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرتا تھا۔

دیگر کارروائیوں میں اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب خاتون سمیت 2ملزمان سے 850 گرام آئس اور 2.4 کلو مشکوک پاؤڈر برآمد کیا گیا۔ کراچی کے ناردرن بائی پاس روڈ پر ایک گاڑی سے 25.2 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، جب کہ تین ملزمان کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔

لاہور کے ملتان روڈ پر منصورہ کے قریب کارروائی میں اے این ایف نے ایک رکشے سے 19.2 کلوگرام افیون، 2 کلوگرام ہیروئن اور 6 کلوگرام چرس برآمد کی جب کہ ایک ملزم کو موقع پر دھر لیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اے این ایف کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں نشے کی لت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں ملک گیر سطح پر مربوط کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تعلیمی اداروں برآمد کی کی گئی

پڑھیں:

آزاد کشمیر سپریم کورٹ: منشیات کیس میں ملزم کو ضمانت دینے والا سیشن جج کمرہ عدالت سے گرفتار

مظفرآباد:

آزاد جموں کشمیر کی سپریم کورٹ نے منشیات کیس میں ملزم کو ضمانت دینے پر جج کو سزا سنادی جس پر اُسے کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جس میں  سپریم کورٹ نے حکم دے کر سیشن جج راجہ امتیاز کو کمرہ عدالت میں گرفتار کروا دیا۔

سیشن جج راجہ امتیاز انسداد منشیات عدالت حویلی کے سابق اسپیشل جج ہیں، جن کیخلاف ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے احکامات کے منافی ملزم کی ضمانت منظور کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی جاری تھی۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں قائم فل بینچ نے توہین عدالت کا فیصلہ سنایا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق جج راجہ امتیاز نے سپریم کورٹ کی اتھارٹی کوچیلنج کیا اور جھوٹ بول کر عدالت کے وقار کو مجروح کیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ جج راجہ امتیاز کو تین دن قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 90 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 7 گرفتار
  • پسماندہ علاقوں میں تعلیمی انقلاب، 19 ارب روپے کے دانش سکول منصوبے منظور
  • دبئی میں منشیات کے ذائقے والی مٹھائیاں فروخت کرنے والا گروہ گرفتار
  • دانش اسکولوں سمیت 19.253 ارب روپے کے 6 تعلیمی منصوبوں کی منظوری
  • کراچی میں کروڑوں کی چوری کرنے والی ماسی پنجاب میں بھی جائیداد کی مالک نکلی
  • اسلام آباد: پروٹوکول میں برطانیہ جانے کی کوشش کرنے والی برٹش خاتون سے منشیات برآمد
  • وفاقی تعلیمی بورڈ میں طلباء اور اداروں کی فلاح وبہبود کے لیے مزید اصلاحات لارہے ہیں،ڈاکٹر اکرام علی
  • منشیات فروش کی ضمانت کرنے پر جج کمرہ عدالت سے گرفتار
  • آزاد کشمیر سپریم کورٹ: منشیات کیس میں ملزم کو ضمانت دینے والا سیشن جج کمرہ عدالت سے گرفتار