data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: سعودی عرب سے حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل 11 جون سے شروع ہونے جا رہا ہے، جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، ملک کے مختلف ایئرپورٹس پرآج سات حج پروازیں حجاج کو واپس لیکر پہنچیں گی، جن میں پہلی پرواز صبح 3 بجکر 50 منٹ پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق سرکاری تفصیلات میں بتایا گیا ہےکہ  دوسری پرواز سعودی ایئرلائن کی SV-3722 ہوگی، جو صبح 9:10 بجے اسلام آباد پہنچے گی، تیسری پرواز 11:50 بجے لاہور میں لینڈ کرے گی، چوتھی پرواز 12:10 بجے اسلام آباد آئے گی، پانچویں پرواز 12:35 بجے ملتان میں پہنچے گی، چھٹی پرواز 1:35 دوپہر کو کراچی میں لینڈ کرے گی، ساتویں پرواز 2:30 بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچے گی جبکہ آٹھویں پرواز 12 جون کو صبح 5:20 بجے اسلام آباد میں اترے گی۔

حج فلائٹ آپریشن کا اختتام 10 جولائی کو تمام حجاج کرام کی وطن واپسی کے ساتھ مکمل ہوگا۔ اس دوران 342 پروازوں کے ذریعے سرکاری حج اسکیم کے تحت جانے والے 88 ہزار 390 پاکستانی حجاج کو وطن واپس لایا جائے گا۔

واپسی آپریشن میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA)، نجی ایئرلائنز اور سعودی ایئرلائنز شریک ہوں گی تاکہ حجاج کرام کو بروقت، آرام دہ اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

یاد رہے کہ پاکستان سے پہلی حج پرواز 9 مئی 2024 کو روانہ ہوئی تھی، جس کے ساتھ ہی حج آپریشن کا آغاز ہوا تھا، اب ایک ماہ بعد اس آپریشن کا دوسرا مرحلہ، یعنی واپسی کا عمل 11 جون سے شروع ہو رہا ہے، جس کا اختتام 10 جولائی کو آخری پرواز کی آمد کے ساتھ ہوگا۔

حج 2024 کے لیے پاکستان بھر سے ہزاروں فرزندانِ اسلام نے سرکاری اور پرائیویٹ اسکیموں کے تحت سعادتِ حج حاصل کی، جن کی مرحلہ وار واپسی کا منظم انتظام یقینی بنانے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور متعلقہ وزارتوں کی جانب سے مکمل اقدامات کیے گئے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسلام آباد واپسی کا

پڑھیں:

قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا

محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا