پاکستانی حجاج کی وطن واپسی کب شروع ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
پاکستان کے حجاج کی وطن واپسی کا آپریشن منگل سے شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کامیاب حج سیزن پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا مملکت کو خراج تحسین
فلائٹ آپریشن میں سرکاری اسکیم کے 88 ہزار 390 حاجیوں کو 342 پروازوں کے ذریعے وطن لایا جائے گا جس میں پی آئی اے، پاکستان کی نجی اور سعودی ایئر لائنز حج آپریشن میں حصہ لیں گی۔
اس حوالے سے پہلی پرواز 10 جون کی شب 11 بج کر 50 منٹ پر جدہ سے روانہ ہوگی جو 11 جون کو رات 3 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔
پہلی پرواز سے مختصر دورانیہ کا حج کرنے والے 307 حاجی وطن واپس پہنچیں گے جب کہ 11 جون کو 8 پروازیں حاجیوں کو لے کر پاکستان پہنچیں گی۔
حج پروازیں اسلام آباد، لاہور، ملتان اور کراچی پہنچیں گی اور یہ آپریشن 10 جولائی کو تمام حاجیوں کی وطن واپسی پر مکمل ہوگا۔
مزید پڑھیے: بہتر حج انتظامات، گرمی سے متاثرہ عازمین کی تعداد میں 90 فیصد کمی ریکارڈ
حج فلائٹ آپریشن کے ایک ہفتے بعد مدینہ منورہ سے بھی پروازوں کا آغاز ہو جائے گا۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 89 ہزار پاکستانی سرکاری حج اسکیم کے تحت سعودی عرب پہنچے جب کہ 23 ہزار 620 سے زائد پاکستانیوں نے نجی ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج ادا کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان کے حجاج کرام پاکستانی حجاج کی واپسی پی آئی اے حج آپریشن حج فلائٹ آپریشن.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان کے حجاج کرام پاکستانی حجاج کی واپسی پی ا ئی اے حج فلائٹ آپریشن
پڑھیں:
پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
میانمار میں پاکستان کے سفیر طارق کریم(Tariq kareem) نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔
عشائیے میں یونین آف میانمار فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (UMFCCI) کے صدر، نائب صدر، میانمار چیمبر آف کامرس فار فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز (MCCPMD) کے چیئرمین، دیگر معروف کاروباری شخصیات اور فارمیٹیک پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے وفد نے شرکت کی۔
اس موقع پر سفیر طارق کریم اور معزز مہمانوں کے درمیان خوشگوار اور بامقصد تبادلہ خیال ہوا، جس میں پاکستان اور میانمار کے درمیان تجارت و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے، بالخصوص ادویہ سازی، ٹیکسٹائل اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے، جبکہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان براہ راست روابط (B2B Linkages) کو مضبوط بنانے کے امکانات پر گفتگو کی گئی