راولپنڈی: ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عید صفائی آپریشن کامیابی سے مکمل
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
راولپنڈی میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عید صفائی آپریشن کامیابی سے مکمل ہوگیا۔
عید صفائی آپریشن کے دوران راولپنڈی ڈویژن کی 22 تحصیلوں سے 72 گھنٹوں میں 20 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں تلف کی گئیں۔
حکام کے مطابق 11 ہزار 687 ورکرز نے 2900 سے زائد گاڑیوں کے ساتھ صفائی آپریشن میں حصہ لیا اور 10 لاکھ 26 ہزار بائیو ڈی گریڈ ایبل ویسٹ بیگز تقسیم کیے گئے تھے۔
ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ اور سی ای او رانا ساجد صفدر نے فیلڈ مانیٹرنگ کی۔
کمشنر عامر خٹک نے صفائی آپریشن کی خود نگرانی کی اور اضلاع کے دورے کیے جبکہ سینئر وزیر مریم اورنگزیب، طاہرہ اورنگزیب اور ارکان اسمبلی نے بھی ٹرانسفر اسٹیشنز کا دورہ کیا۔
راولپنڈی ڈویژن میں 22 کنٹرول رومز قائم کیے گئے، 800 سے زائد شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا۔
علاوہ ازیں 73 مستقل اور 168 عارضی کلیکشن پوائنٹس سے آلائشوں کو بروقت اٹھایا گیا۔
عید کے پہلے دن 9085 ٹن اور دوسرے دن 9734 ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں جبکہ 17 ڈمپ سائٹس پر 34 خندقوں میں آلائشیں دفن کر کے چونا ڈالا گیا۔
آلائشیں ٹھکانے لگانے کے بعد گلی محلوں کو عرق گلاب سے دھویا جارہا ہے: کمشنر لاہور
راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، مری، تلہ گنگ، ٹیکسلا، گوجرخان سمیت ہر تحصیل میں ٹیمیں متحرک رہیں، 135 بڑی اجتماعی قربان گاہوں پر خصوصی عملہ تعینات رہا، عوام کو سوشل میڈیا اور ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بھی آگاہی دی گئی۔
اسلام آباد میں صفائی آپریشن عید کے تیسرے روز بھی جاریدوسری جانب اسلام آباد میں صفائی آپریشن عید کے تیسرے روز بھی جاری ہے، عید کے دوسرے دن تک 65 ہزار 138چھوٹے اور 46 ہزار 52 بڑے جانوروں کی آلائشیں اکٹھی کی گئیں۔
عید کے دوسرے روز مجموعی طور پر 502 ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں جبکہ 12 ہزار 373 بڑے اور 17 ہزار 695 چھوٹے جانوروں کی آلائشیں اکٹھی کی گئیں۔
ڈی سی اسلام آباد نے بتایا کہ قربانی والے مقامات کی عرق گلاب اور فینائل سے فوری طور پر دھلائی کی گئی، سیف سٹی میں قائم کنٹرول روم سے بھی صفائی آپریشن کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
ڈی سی اسلام آباد نے یہ بھی بتایا کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ آلائشیں کھلے مقامات پر ہرگز نہ پھینکیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: صفائی آپریشن اسلام آباد عید کے
پڑھیں:
وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، غیر قانونی سفر کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت پاکستان ریلوے کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمے کے مستقبل کے اہداف، مون سون سیزن کے دوران حفاظتی حکمت عملی، صفائی مہم اور بغیر ٹکٹ سفر کے خلاف سخت اقدامات بارے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ محمد حنیف عباسی نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلویز میں دیانت، محنت اور قومی جذبے کے ساتھ فرائض کی ادائیگی وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان ریلوے کو ایک جدید، فعال اور عوام دوست ادارہ بنانے کے لیے مربوط اور نتیجہ خیز کوششیں ناگزیر ہیں۔وفاقی وزیر نے مون سون کے خطرات کے پیش نظر تمام ڈویڑنز کو فوری ہدایات جاری کیں کہ ریلوے پلوں، پٹریوں اور دیگر انفراسٹرکچر کا بروقت اور باقاعدہ معائنہ کیا جائے تاکہ کسی ممکنہ حادثے سے بچائو ممکن ہو، کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچائو کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں کیونکہ مسافروں اور عملے کی جان و مال کا تحفظ ہمارا اولین قومی فریضہ ہے۔(جاری ہے)
مزید برآں اجلاس میں بغیر ٹکٹ سفر کے خلاف سخت مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے واضح الفاظ میں کہا کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے اور کرانے والے دونوں جیل جائیں گے، قانون کی مکمل عمل داری یقینی بنائی جائے گی۔اجلاس میں ’’صاف ستھرا پنجاب‘‘ مہم کے تحت ریلوے سٹیشنز کی تزئین و آرائش اور صفائی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ بتایا گیا کہ پنجاب بھر کے ریلوے سٹیشنز پر جدید صفائی نظام، ویسٹ مینجمنٹ اور صفائی کا تسلسل یقینی بنایا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر نے مسافروں سے بھی اپیل کی کہ وہ ریلوے کو صاف، محفوظ اور ذمہ دار ادارہ بنانے میں بھرپور تعاون کریں۔ انہوںنے کہاکہ ریلوے ہمارا قومی اثاثہ ہے، اس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔