پشاور میں عید صفائی آپریشن تیسرے روز بھی جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
پشاور میں واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کا عید صفائی آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے۔
ڈبلیو ایس ایس پی کے مطابق آج شام سے پہلے آپریشن ختم کیا جائے گا، آپریشن میں ساڑھے 3 ہزار سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
ڈبلیو ایس ایس پی نے بتایا کہ 2 دنوں میں 9 ہزار 500 ٹن سے زائد آلائشیں تلف کی گئیں، دوسرے روز 4 ہزار 700 ٹن سے زائد آلائشیں تلف کی گئیں۔
ڈبلیو ایس ایس پی کے مطابق سڑکوں کو عرق گلاب اور کلورین ملے پانی سے دھویا جا رہا ہے۔
ڈبلیوایس ایس پی نے کہا کہ دوسرے روز آپریشن رات گئے تک جاری رہا۔
چیف ایگزیکٹو افسر یاسر علی خان نے شہر بھر کا دورہ کیا اور صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایس ایس پی
پڑھیں:
پشاور: پریزائیڈنگ افسران کو نوٹس کا اجرا، الیکشن کمیشن کا چیف سیکریٹری کے پی کو خط
اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا کی جانب سے پشاور میں پریزائیڈنگ افسران کو نوٹس جاری ہونے کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو خط تحریر کیا ہے۔
خط کے مطابق تیمور سلیم جھگڑا کے حلقے میں مبینہ دھاندلی پر اینٹی کرپشن انکوائری غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، اینٹی کرپشن کی انکوائری الیکشن کمیشن اور الیکشن ٹربیونل کے کام میں مداخلت ہے۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق پی کے 79 کے امیدوار تیمور سلیم جھگڑا کا کیس الیکشن ٹربیونل میں زیرسماعت ہے، الیکشن ٹربیونل بدعنوانی سمیت دیگر الزامات کو دیکھنے کا مجاز ہے۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق پریزائیڈنگ افسران الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی کام کرتےہیں۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق پریزائیڈنگ افسران کے خلاف جاری نوٹس واپس لیےجائیں، نوٹس واپس نہ لیے گئے تو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اور دیگر افسران کوذاتی حثیت میں طلب کیا جائے گا۔