7 ہزار میگا واٹ بجلی وافر ہے لوگ خریدنے کو تیار نہیں، عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ملک میں 7 ہزار میگاواٹ بجلی وافر ہے اور لوگ خریدنے کےلیے تیار نہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عمر ایوب نے کہا کہ گزشتہ سال ریونیو 12 ہزار970 ارب روپے تھا، اس سال 14 ہزار سے زائد تک لے آئے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت جو گروتھ ریٹ دکھائی ہے وہ ایک غبارہ ہے، زراعت میں ساری فصلوں کی گروتھ منفی رہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت گروتھ بھی فارم 47 کی طرح دکھا رہی ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ مارچ 2022ء میں جو 50 ہزار کمارہا تھا، اس کی اب ویلیو 20 ہزار 833 کے برابر ہے، اس سال ریونیو شارٹ فال ایک ہزار ارب سے زائد ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں غربت 44 اعشاریہ7 فیصد تک پہنچ گئی ہے، 11 اعشاریہ 4 کروڑ آبادی سطح غربت کے نیچے چلی گئی ہے۔
عمر ایوب نے یہ بھی کہا کہ پیٹرول پر لیوی 80 روپے ہے، جو اس بار 100 روپے تک لے جائیں گے، دنیا میں پیٹرول کی قیمت کم ہوئی ہے اور پاکستان میں بڑھ رہی ہے.
انہوں نے کہا کہ ملک میں 7 ہزار میگا واٹ بجلی وافر ہے، لوگ خریدنے کےلیے تیار نہیں ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عمر ایوب نے کہا کہا کہ رہی ہے
پڑھیں:
کراچی : ڈمپر کی ٹکر، موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر جاں بحق،ڈرائیور گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر) راشدی گوٹھ کے قریب ڈمپر نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں اس پر سوار ایف آئی اے کا افسر جاں بحق ہوگیا۔کراچی کے علاقے راشدی گوٹھ میں یہ اندوہناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا، حادثے کےنتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع ہی پر جاں بحق ہوگیا۔ملیر کینٹ پولیس کے ایس ایچ او آغا عبدالرشید نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 38 سالہ محمد ایوب کے طور پر ہوئی جو ایف آئی اے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے طور پر تعینات تھے اور ایئرپورٹ پر ڈیوٹی دے رہے تھے۔
ایس ایچ او آغا عبدالرشید کے مطابق جب محمد ایوب ایک لنک روڈ سے نکلے تو ایک لاپرواہی سے چلائے جانے والے ڈمپر نے انہیں ٹکر مار کر کچل دیا۔ایس ایچ او کے مطابق، محد ایوب کے سر پر شدید چوٹیں آئیں جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ افسر نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا، تاہم حادثہ اتنا شدید تھا کہ ان کا سر کچل گیا۔لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ صبح 8 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا۔ ڈمپر کے ڈرائیور انور خان کو گرفتار کرکے ٹرک کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔