بانی پی ٹی آئی کی ضمانت پر رہائی کو سپورٹ کروں گا، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت پر رہائی کو سپورٹ کروں گا۔
بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلقہ سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں قانونی عمل اگر عدالتیں سمجھتی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہائی ملنی چاہیے تو میں اس کی سپورٹ کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ، اس کے بارے میں پہلی بار سنا ہے لیکن اگر یہ سچ ہے تو یہ قانونی عمل کا حصہ ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی رہائشگاہ کے باہر پولیس پر مبینہ حملے کا مقدمہ، بانی پی ٹی آئی اور شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری
فائل فوٹوکینٹ کچہری لاہور کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے کے مقدمے میں عمران خان اور شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو طلبی کے سمن بذریعہ جیل روبکار جاری کردیے ہیں۔ اس حوالے سے عدالت مزید سماعت 30 جولائی کو کرے گی۔
علم میں رہے کہ اس معاملے کا تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔