عمران خان سے منگل کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والوں کی فہرست حکام کو ارسال
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
منگل کو بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ ان کی فیملیز کی ملاقات کا بھی دن ہے، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور دیگر فیملی ممبرز کی بھی اڈیالہ جیل امد متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالہ جیل میں منگل کو بانی پی ٹی ائی سے وکلا کی ملاقات کا دن ہے۔ کوارڈینیٹر انتظار حسین پنجھوتھا نے ملاقات کے لئے آنے والے 6 وکلا کی لسٹ اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی، منگل کو وکلا کی ملاقات کے دن سلمان اکرم راجہ، علی بخاری ملاقات کے لیے آئیں گے۔ اسی طرح نیاز اللہ نیازی، عرفان خان نیازی، تنویر راجپوت، احسن حمید اللہ کے نام بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہوں گے۔ علاوہ ازیں منگل کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے ساتھ ان کی فیملیز کی ملاقات کا بھی دن ہے، عمران خان کی بہنیں اور دیگر فیملی ممبرز کی بھی اڈیالہ جیل امد متوقع ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل بانی پی ٹی کی ملاقات منگل کو
پڑھیں:
عمران خان کا ایف آئی اے کوایکس اکاؤنٹ کے ہینڈلر کا نام بتانے سے انکار
ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی اے ٹیم معلوم کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی،
سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات پربانی پی ٹی آئی مشتعل ہوگئے، تحریری سوال نامہ مانگ لیا
بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی اے ٹیم معلوم کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی تاہم عمران خان نے بتانے سے انکار کردیا۔سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات پر عمران خان مشتعل ہوگئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کے اکاؤنٹ سے ریاست مخالف مواد پوسٹ ہونے کے معاملے میں ایف آئی اے سائبر کرائمز نے تحقیقات شروع کر دیں۔ایف آئی اے سائبر کرائمز کی تین رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی اور عمران خان سے ملاقات کرکے اس حوالے سے پوچھ گچھ کی۔ سائبر کرائمز ٹیم کی قیادت ایاز خان نے کی۔ذرائع کے مطابق ٹیم نے سوالات کیے کہ آپ کا ایکس اکاؤنٹ کون استعمال کرتا ہے؟ کہاں سے استعمال کیا جاتا ہے؟ آپ نے ایکس اکاؤنٹ کا ایکسیس کس کو دیا ہوا ہے؟ آپ کے ایکس اکاؤنٹ سے جو چیزیں پوسٹ ہوتی ہیں کیا آپ کو علم ہے وہ ریاست کے مخالف ہوتی ہیں؟ذرائع کے مطابق عمران خان نے جواب دیا کہ میرا ایکس اکاؤنٹ کون استعمال کرتا ہے میں نہیں بتاؤں گا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے ٹیم سے تحریری سوال نامہ مانگ لیا اور جواب وکلاء کی موجودگی میں دینے پر اصرار کیا۔ذرائع کے مطابق سائبر کرائمز ٹیم ایک گھنٹے سے زائد اڈیالہ جیل موجود رہی۔