سینیٹ اجلاس منگل کی شام 6 بجے ہوگا، 8 نکاتی ایجنڈا جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
سینیٹ کا اہم ترین اجلاس کل شام 6 بجے ہو گا، اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوگا، سینیٹر فیصل سلیم رحمان 3 ترامیمی بلز پر رپورٹ پیش کریں گے، سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860ء میں ترمیم پر رپورٹ بھی ایوان میں پیش ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ سینیٹ کا اہم ترین اجلاس کل شام 6 بجے ہو گا، اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوگا، سینیٹر فیصل سلیم رحمان 3 ترامیمی بلز پر رپورٹ پیش کریں گے، سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860ء میں ترمیم پر رپورٹ بھی ایوان میں پیش ہوگی۔نارکوٹک سبسٹینسز ایکٹ 1997ء میں ترمیم، قیمتوں پر کنٹرول اور ذخیرہ اندوزی کے قانون میں ترمیم پر رپورٹس بھی ایوان میں پیش ہوگی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025ء پر کمیٹی رپورٹ دیں گے۔ علاوہ ازیں انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025ء پر منظوری کی قرارداد پیش ہوگی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب مالیاتی بل 2025ء پیش کریں گے جبکہ سینیٹ مالیاتی بل پر سفارشات قومی اسمبلی کو بھیجے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بڑی سیاسی اور معاشی پیش رفت سامنے آئی ہے. جہاں حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ اب 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔اس تاخیر کی بنیادی وجہ قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا اہم ترین اجلاس ملتوی ہونا ہے، جو پہلے 3 جون کو شیڈول تھا۔حکومت کی جانب سے اس اجلاس کی منسوخی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ فی الحال وفاعل بجٹ پیش کرنے کی کسی حتمی نئی تاریخ کا تعین تو نہیں ہو سکا.تاہم اب بجٹ 8 یا 12 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا قوی امکان ہے۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، قومی اقتصادی کونسل کے اس اہم اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا. جس کے بعد ہی بجٹ کی حتمی تاریخ سامنے آ سکے گی۔