کم عمر شادی قانون مسترد، مولانا فضل الرحمان کا حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف مولانا فضل الرحمان نے کم عمر شادی کا بل مسترد کرتے ہوئے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے۔ اور قرآن و سنت کے منافی قانون سازی ہو رہی ہے۔ لیکن ہم ایسی کوئی قانون سازی نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا۔ لیکن پاکستان کی اسلامی شناخت کو ختم کیا جا رہا ہے۔ کچھ قانون سازی آئی ایم ایف، فیٹف کی بنادی پر کی گئیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی کم عمر کی شادی کے قانون کو مسترد کرتی ہے۔ اس حکومتی اقدامات کے خلاف تحریک چلائیں گے۔ اس حوالے سے عوام میں شعور بیدار کریں گے۔ جبکہ اس بل کے خلاف عملی اقدامات اور مختلف شہروں میں جلسے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جائز نکاح کے لیے مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں۔ اور 18 سال سے کم عمر بچوں کی شادی کے قانون پر اقوام متحدہ کی قرارداد کا حوالہ دیا جا رہا ہے۔ آئینی ضمانت کے باوجود آئین کو پامال کیا جا رہا ہے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ 29 جون کو ہزارہ ڈویژن میں بہت بڑا اجتماع کریں گے۔ جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل اس قانون سازی کو مسترد کر چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے احتجاج کرپشن کے خلاف نہیں بلکہ اپنا کرپشن کا ریکارڈ ٹوٹنے کے خلاف کیا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان جے یو ا ئی نے کہا کہ کے خلاف
پڑھیں:
تحریک انصاف کا 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
پی ٹی آئی لاہور کے صدر نے ڈ ی سی لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کرا دی
اگر مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت ممکن نہ ہو تو کسی متبادل جگہ پر اجازت دی جائے،شیخ امتیاز
پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پارٹی کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے عوامی رائے کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے درخواست میں کہا کہ 5 اگست کو 4 سے 10 بجے تک پارٹی قیادت کے ساتھ صوبائی اسمبلی کے ممبران مینار پاکستان میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، یہ جلسہ پرامن اور جمہوری تقاضوں کے مطابق ہوگا۔شیخ امتیاز نے درخواست میں کہا کہ اگر مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت ممکن نہ ہو تو کسی متبادل جگہ پر جلسہ کی اجازت دی جائے۔