جمعرات کی رات دیر گئے ایک فیس بک پوسٹ میں بنگلہ دیش کے انقلابی طالبعلم رہنما اور نو تشکیل شدہ نیشنل سٹیزنز پارٹی کے اہم عہدیدار حسنات عبداللہ نے الزام لگایا ہے کہ بھارت کی سرپرستی میں عوامی لیگ کی بحالی کے لیے ایک سازش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں جاتیہ ناگورک پارٹی کا آغاز، نئے آئین سمیت ’دوسری جمہوریہ‘ کا مطالبہ

عوامی لیگ کی سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹنے والی بغاوت کے اہم کردار حسنات عبداللہ نے رات گئے اپنی فیس بک پوسٹ پر 11 مارچ کو کنٹونمنٹ میں اپنے اور این سی پی سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کے درمیان ممکنہ طور پر فوجی قیادت کے درمیان ہونے والی ایک اہم میٹنگ کی تفصیلات کا ذکر کیا ہے۔

حسنات عبداللہ کے مطابق اس ملاقات میں سابق حکمراں جماعت عوامی لیگ کو مرکزی دھارے کی سیاست میں واپس لانے کے لیے ان کے سامنے ایک تجویز پیش کی گئی۔

’یہ تجویز پیش کی گئی کہ اگلے الیکشن میں سیٹوں کی تقسیم کے بدلے میں ہمیں یہ پیشکش قبول کر لینی چاہیے، ہمیں بتایا گیا کہ یہی تجویز متعدد سیاسی جماعتوں کو پیش کی گئی تھی اور بعض شرائط کے ساتھ وہ عوامی لیگ کی بحالی پر رضامند ہو گئے تھے۔‘

مزید پڑھیں: کیا بنگلہ دیش کی ’تحریک انصاف‘ کامیاب ہو پائے گی؟

حسنات عبداللہ کے مطابق یہ تجویز کیا گیا کہ ایک کمزور عوامی لیگ کے ساتھ متعدد اپوزیشن جماعتوں کا ہونا صرف ایک اپوزیشن جماعت سے بہتر ہوگا، اس کے نتیجے میں، پچھلے دو دنوں میں آپ نے دیکھا ہوگا کہ بہت سے سیاستدان میڈیا پر عوامی لیگ کے حق میں بول رہے ہیں۔

حسنات عبداللہ نے کہا کہ یہ اقدام بھارت کی جانب سے ترتیب دیا جا رہا ہے اور منصوبہ یہ تھا کہ سابق ایم پی صابر حسین چودھری، سابق اسپیکر شیریں شرمین چودھری، اور ڈھاکہ جنوبی کے سابق میئر فضل نور تاپوش کو ایک ’بدلی ہوئی عوامی لیگ‘ کے چہروں کے طور پر رکھا جائے۔

مزید پڑھیں:جماعت اسلامی کا بنگلہ دیش کے قیام سے اب تک کے واقعات پر وائٹ پیپر شائع کرنے کا مطالبہ

حسنات عبداللہ کے مزید لکھا کہ انہیں بتایا گیا کہ مئی کے بعد یہ بدلی ہوئی ’صاف عوامی لیگ’ شیخ خاندان کے جرائم کا اعتراف کرنا شروع کرتے ہوئے حسینہ واجد کو مسترد کر دے گی اور عوام کے سامنے بنگا بندھو کی عوامی لیگ کی بحالی کا وعدہ کرے گی۔

حسنات عبداللہ نے کہا کہ انہوں نے فوری طور پر اس تجویز کو مسترد کرتےہوئے تجویز کاروں کو بتایا کہ عوامی لیگ کی بحالی کے بجائے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش سے فرار ہونے والی حسینہ واجد کی عبوری حکومت پر الزامات کی بھرمار

’جواب میں ہمیں بتایا گیا کہ اگر ہم عوامی لیگ کی واپسی پر اعتراض کرتے ہیں، تو ہم اس سے ملک میں پیدا ہونے والے بحران کے ذمہ دار ہوں گے اور یہ کہ عوامی لیگ کو واپس آنا چاہیے۔‘

حسنات عبداللہ کے مطابق بات چیت کے ایک مرحلے پر انہوں نے پوچھا کہ اس پارٹی کو کیسے معاف کیا جاسکتا ہے، جس نے ابھی تک معافی نہیں مانگی یا اپنے جرائم کا اعتراف نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: حسینہ واجد کے ’آئینہ گھر‘ بنگلہ دیش میں خوف کی علامت کیوں تھے؟

’دوسری طرف سے غصے سے جواب دیا گیا کہ آپ لوگ کچھ نہیں جانتے، آپ تجربہ اور ذہانت نہیں رکھتے، ہم کم از کم 40 سال سے اس کھیل میں ہیں، اس وقت سے جب آپ پیدا بھی نہیں ہوئے تھے، اس کے علاوہ عوامی لیگ کے بغیر کوئی انتخاب نہیں ہو سکتا۔’

حسنات عبداللہ نے کہا کہ انہوں نے سمجھوتہ نہیں کیا اور واضح کیا کہ عوامی لیگ کے ساتھ کوئی شمولیت نہیں ہو سکتی۔ ’اگر عوامی لیگ کو واپس لانا ہے تو یہ ہماری لاشوں کے اوپر ہوگا، اگر عوامی لیگ کو واپس لانے کی کوشش کی گئی تو جو بحران پیدا ہو گا اس کے ذمہ دار آپ ہوں گے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بنگلہ دیش بھارت حسنات ڈھاکا سازش طالبعلم رہنما عوامی لیگ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش بھارت حسنات ڈھاکا طالبعلم رہنما عوامی لیگ حسنات عبداللہ کے حسنات عبداللہ نے عوامی لیگ کے عوامی لیگ کو حسینہ واجد مزید پڑھیں بنگلہ دیش کی گئی گیا کہ کے لیے

پڑھیں:

سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع

حکومتِ پنجاب نے سیکیورٹی خدشات(security risk) کے پیشِ نظر دفعہ 144 کے تحت پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں مزید 30 دن کی توسیع کر دی۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کھلے مقامات پر ڈرون کے استعمال پر پابندی برقرار رہے گی۔

مزید پڑھیں:واپڈا صارفین کے لیے خوشخبری، جون میں 20 پیسے فی یونٹ ریلیف برقرار

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرونز کے محدود استعمال کی اجازت ہو گی تاہم اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمے داری منتظمین پر عائد ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں، 3 روزہ تقریبات کا اعلان
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • بحرین میں ہَیْہَاتَ مِنَّا الذِّلَّة کا نعرہ لگانے پر پابندی عائد
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
  • سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع
  • گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ کا اے آئی پر 80 ارب ڈالر خرچ کرنے کا بڑا فیصلہ
  • مری میں بیچلرز کے داخلے پر پابندی؟ حقیقت سامنے آگئی
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت