اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی کاببینہ نے وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور کرلی، نئے بل کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر، وزیر مملکت اور مشیر کی تنخواہ 5 لاکھ 19ہزار ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیروں، وزرائے مملکت، مشیروں کی تنخواہوں میں 188فیصد تک اضافہ ہوا ہے، اس سے قبل وفاقی وزیر کی تنخواہ 2 لاکھ اور وزیر مملکت کی ایک لاکھ 80 ہزار تھی۔

وفاقی وزیر کی تنخواہ میں 159 فیصد اضافہ منظور کیا گیا، جبکہ
وزیر مملکت اور مشیر برائے وزیراعظم کی تنخواہوں میں بھی188 فیصد تک اضافہ منظور کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دے دی۔

خیال رہے کہ 2 ماہ قبل اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکریٹری کے برابر کرنے کے معاملے پر فنانس کمیٹی نے ایم این ایز اور سینیٹرز کی تنخواہ و مراعات میں اضافے کی منظوری دی تھی۔

اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے متفقہ منظوری دی تھی، ایم این اے اور سینیٹر کی تنخواہ و مراعات 5 لاکھ 19 ہزار مقرر کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

تنخواہوں اور مراعات کے معاملے پر پیپلز پارٹی، ن لیگ سمیت دیگر جماعتیں ہم آواز ہیں، پی ٹی آئی کے 67 اراکین نے بھی تنخواہوں میں اضافے کا تحریری مطالبہ کیا گیا تھا۔

تمام کٹوتیوں کے بعد وفاقی سیکریٹری کی تنخواہ اور الاؤنسز 5 لاکھ 19 ہزار ماہانہ ہیں، اراکین پارلیمنٹ کو سہولیات بھی وفاقی سیکریٹری کے مساوی حاصل ہوں گی۔
مزیدپڑھیں:کل کون کون سے راستے بند ہوں گے؟ ٹریفک پلان جاری

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: تنخواہوں میں وفاقی وزیر کی منظوری کی تنخواہ

پڑھیں:

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز منظور

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں چھ فیصد اضافے کی تجویز منظور کر لی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ تجاویز کی حتمی منظوری کابینہ اجلاس میں دی جائے گی۔واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس دوپہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔سالانہ ٹیکس فری آمدن کی حد 6 لاکھ سے بڑھائی جا سکتی ہےوزیر اعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے اور اجلاس میں بجٹ دستاویزات اور مالیاتی بل کی منظوری دی جائے گی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن کے اضافے کی حتمی منظوری کابینہ دے گی۔وزیر خزانہ اورنگزیب بجٹ کے اہم خدوخال سے کابینہ کو آگاہ کریں گے، کابینہ اجلاس کے فوری بعد وزیر اعظم قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی، خواجہ محمد آصف
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی
  • بجٹ، کابینہ کے اخراجات میں دوگنا اضافہ، 68 کروڑ 87 لاکھ روپے کرنے کی تجویز
  • وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافہ مسترد کردیا
  • وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی میں 6 فیصد اضافہ مسترد کردیا
  • وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی
  • وفاقی کابینہ کا اجلاس: بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اضافے کی منظوری
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز منظور
  • وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کچھ دیر بعد، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی جائے گی
  • معاشی ٹیم کا اجلاس؛ تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز منظور