Daily Mumtaz:
2025-06-12@22:50:25 GMT

پاکستان کو عالمی اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی

اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT

پاکستان کو عالمی اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی

 

اسلام آباد: عظیم کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپین جہانگیر خان کی کاوشیں کارگر ثابت ہوئیں، پاکستان کو عالمی اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے تحت پہلی عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپین شپ 6 سے 10 اپریل تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔

6 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم کی چیمپین شپ میں مینز اور ویمنز ایونٹس کے مقابلے ہوں گے۔ہر ایونٹ میں دنیا کے ٹاپ 32، 32 کھلاڑی شرکت کریں گے جبکہ ایونٹ کے فاتحین پی ایس اے ورلڈ چیمپئن شپ میں براہ راست شرکت کے حقدار بن جائیں گے۔

سابق عالمی چیمپین قمر زمان ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کی ذمہ داری ادا کریں گے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امریکی فوج کے 250ویں یومِ تاسیس کی تقریبات میں شرکت کی دعوت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد : پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امریکی فوج کے 250 ویں یومِ تاسیس کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، جسے سفارتی اور عسکری سطح پر پاکستان کے لیے ایک اہم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق دعوت نامہ موصول ہونے کے بعد پاکستان میں اسے مثبت پیشرفت اور دو طرفہ تعلقات میں بہتری کی علامت کے طور پر سراہا جا رہا ہے جبکہ بھارت اور پاکستان مخالف حلقوں میں اس پیشرفت پر واضح تشویش دیکھنے میں آ رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر 7 جون سے 14 جون تک جاری رہنے والی امریکی فوجی تقریبات کے آخری روز شریک ہوں گے، ان کی ملاقاتوں اور دیگر سرگرمیوں یا کسی مجوزہ معاہدے یا بریفنگ کا باقاعدہ شیڈول تاحال جاری نہیں کیا گیا ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق ان تقریبات میں عالمی سطح پر فوجی اور سیاسی قائدین کو مدعو کیا گیا ہے، جہاں مشترکہ تعاون، دفاعی حکمت عملی اور بین الاقوامی امن و سلامتی جیسے اہم موضوعات زیرِ غور آئیں گے۔

فیلڈ مارشل کو امریکی دعوت پر بھارت کے بعض عسکری اور میڈیا حلقوں میں شدید ردعمل دیکھنے کو ملا ہے۔ بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس میں اس پیش رفت کو امریکی اسٹرٹیجی میں پاکستان کے ممکنہ کردار سے تعبیر کیا جا رہا ہے، جو خطے میں طاقت کے توازن کو متاثر کر سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے ایک بحث جاری ہے جس میں مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان داخلی و خارجی سطح پر متعدد چیلنجز سے نبرد آزما ہے اور امریکا کے ساتھ عسکری تعاون اور تعلقات میں وسعت پاکستان کی سفارتی پوزیشن کے لیے اہمیت رکھتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کی ایک سفارتی ناکامی، ریکوڈیک کیلیے عالمی بینک سے رعایتی قرض منظور
  • آٹومیکانیکا کا آغاز ، 13 پاکستانی ایکسپورٹرز کی شرکت
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امریکی فوج کے 250ویں یومِ تاسیس کی تقریبات میں شرکت کی دعوت
  • لندن ٹیک ویک 2025 میں پاکستان کی شرکت، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار مسرت
  • ایشیاکپ 2025؛ بھارت کی جگہ ایونٹ کا میزبان کون ہوگا؟
  • امریکا: اے جے میموریل اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے احسن ایاز اور طیب اسلم کامیاب آغاز
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار رواں ماہ امریکا کا دورہ کریں گے
  • مزاحمتی سوچ اور ورلڈ آرڈر کا خاتمہ
  • بلاول بھٹو نے عالمی برادری سے بھارتی اقدامات پر جوابدہی کا مطالبہ کر دیا
  • سابق اسرائیلی وزیرِاعظم کی نیتن یاہو پر شدید تنقید، ٹرمپ سے سمجھانے کی اپیل