اعجاز چودھری کے ڈاکٹروں نے اجازت دی تو پیش کر دیں گے، آئی جی جیل، سپرنٹنڈنٹ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) سینٹ کی استحقاق کمیٹی نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کرنے پر تحریک استحقاق پر غور شروع کر دیا۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ کرکے پنجاب حکومت نے رولز کی خلاف ورزی کی۔ رولز کی خلاف ورزی پر سزا دی جا سکتی ہے۔ اگر ڈاکٹر اور اعجاز چودھری راضی ہیں تو انہیں فوراً سینٹ میں پیش کیا جائے۔ کمیٹی کی جانب سے اعجاز چودھری کو خط لکھا جائے کہ وہ کمیٹی اجلاس میں پیش ہونا چاہتے ہیں کہ نہیں۔ آئی جی پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات، جیل سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت نے بتایا کہ اعجاز چودھری طویل عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا ہیں۔ اس وقت وہ ادارہ قلب لاہور میں زیر علاج ہیں۔ اگر اعجاز چودھری رضا مند اور ڈاکٹر اجازت دیں تو ایک منٹ میں انہیں پیش کر دیں گے۔ سینیٹر عون عباس اور میاں غوث آ سکتے ہیں تو ہمیں اعجاز چودھری کو پیش کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اعجاز چودھری
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی 2 بہنوں کو ملاقات کی اجازت مل گئی
فوٹو: فائلبانی چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی 2 بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خانم کو ملاقات کی اجازت مل گئی۔
بانی کے کزن قاسم خان کو بھی ملاقات کی اجازت ملی ہے۔ پولیس گورکھپور ناکے سے تینوں فیملی ممبران کو لے کر اڈیالا جیل روانہ ہوئی۔
ایڈووکیٹ افضل احمد کو بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ملی ہے لیکن علیمہ خان کو ملنے کی تاحال اجازت نہ دی گئی۔
پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے علیمہ خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آنے والے دنوں میں سڑکوں پر احتجاج ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ابھی تک کوئی کال نہیں دی ہے، پارٹی جب فیصلہ کرے گی تو لوگ نکلیں گے۔
اس دوران علیمہ خان نے عامر ڈوگر کی بات کاٹ دی اور کہا کہ آپ بانی کی کال کا انتظار کر رہے ہیں، بانی نے کبھی نہیں کہا میرے لیے نکلو، بانی نے ہمیشہ کہا رول آف لا کےلیے نکلو۔