ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں، لائسنس منسوخ اور بھاری جرمانے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
سٹی42: لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب سزاؤں میں سختی کر دی گئی ، اب نہ صرف لائسنس منسوخ ہوں گے بلکہ مقدمات بھی درج کیے جائیں گے اور بھاری جرمانے وصول کیے جائیں گے۔
ہےٹریفک حکام کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پوائنٹس بھی کاٹے جائیں گے۔ اگر ڈرائیور کے پوائنٹس 20 تک پہنچ جائیں گے تو ان کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ مختلف خلاف ورزیوں پر جرمانے 500 روپے سے 5000 روپے تک ہوں گے، جبکہ ان خلاف ورزیوں کے باعث 2 سے 6 پوائنٹس کاٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا
1500 سی سی سے اوپر کی گاڑیوں کو اوور سپیڈنگ پر جرمانہ 10 گنا زیادہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے جرمانوں میں 5 گنا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ 1500 سی سی سے کم گاڑیوں کے جرمانوں کو ڈبل کیا جائے گا۔
ٹریفک حکام کے مطابق، یہ تمام سخت اقدامات حادثات پر قابو پانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ جرمانوں میں اضافے کی سمری آئی جی پنجاب کی منظوری کے بعد حکومت کو بھیج دی گئی تھی۔ حکومت سے منظوری کے بعد نئے پوائنٹس سسٹم اور جرمانے نئے ریٹس پر نافذ کیے جائیں گے۔
مالی سال 21-2020 میں 2 ارب 59 کروڑ کی مالی و انتظامی بے قاعدگیوں کا انکشاف
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 جائیں گے جائے گا
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق ای چالان کے نام پر شہریوں پر بھاری جرمانوں کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد جمع کرارہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251031-08-38