منافع میں نہ چلنے والے 1700 یوٹیلٹی سٹورز بند ہوں گے: ایم ڈی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیداوار کے اجلاس میں شوگر ایڈوائزری بورڈ کی ساخت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اس ادارے کی چینی کی قیمت مقرر کر نے کے حوالے سے کردار پر بھی بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ نیشنل شوگر پالیسی بورڈ کا کردار سفارشات کرنے والے ادارے جیسا ہے جو نیشنل شوگر پالیسی چینی کی پیداوار اور اس کی درآمدو برآمد کا جائزہ لیتا ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عون عباس نے سوال کیا کہ حکومت نے چینی کی ملکی ضروریات کو پیش نظر رکھا تھا جب 7 لاکھ ٹن چینی برامد کرنے کی اجازت دی گئی؟۔ انہوں نے کہا کہ شوگر ملزنے چینی کی قیمت بڑھا دی اور اس کی وجہ ان پٹ کاسٹ کو بتایا۔ انہوں نے چینی کی پرائس کے تعین کرنے میں شوگر ایڈوائزری بورڈ کے رول پر بھی سوالات کیے۔ ادارے کے نمائندے نے کہا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ نے سٹرٹیجک سٹاک کو برقرار رکھنے پر زور دیا تاہم چینی کی قیمت مقرر کرنے میں اس کا کوئی کردار نہیں ہے۔ سرکاری نمائندے نے کہا یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کو نجکاری کی فہرست میں ڈال دیا گیا ہے اور اس کی رائٹ سائزنگ کا عمل شروع ہے۔ گزشتہ دو سال کے آڈٹ نہیں ہوئے۔ ان اڈٹس کو اگست میں مکمل کر لیا جائے گا۔ ایم ڈی سٹورز کارپوریشن نے کہا کہ ادارے کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 8 ارب 30 کروڑ روپے ہے جبکہ ادارے پر 14 ارب روپے کی ذمہ داریاں موجود ہیں ادارے کے 11ہزار 14 ملازمین ہیں جن میں سے 5 ہزار باقاعدہ ملازمین اور 5 ہزار سے ذائد ملازمین کنٹریکٹ یا روزانہ معاوضہ کی بنیاد پر ہیں ریگولر ملازمین کو سرپلس پول میں ڈالا گیا ہے جبکہ کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا سیکرٹری صنعت و پیداوار کی اجلاس میںعدم شرکت پر گہری تشویش ظاہر کی گئی اجلاس میں سیکرٹری کو ہدایت کی گئی کہ وہ ائندہ اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائی، ایم ڈی یو ایس سی نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں 3 ہزار سے زائد سٹورز ہیں، منافع میں نہ چلنے والے 1700 یوٹیلٹی سٹورز بند ہوں گے، پرائیویٹ کرنے کے بعد صرف 1500 سٹورز کیلئے سٹاف درکار ہوگا، ایک ہزار کے قریب اس وقت فرنچائزز ہیں، یوٹیلٹی سٹورز کا ماہانہ خرچہ 1ارب 2کروڑ تھا۔ نقصان میں چلنے والے سٹورز بند کرنے کے بعد ماہانہ خرچہ 52 کروڑ روپے رہ گیا ہے، ایک ماہ میں یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے سے ماہانہ نقصان 22 میں کروڑ میں کمی آئی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: یوٹیلٹی سٹورز اجلاس میں سٹورز بند نے کہا کہ چینی کی
پڑھیں:
شامی صدر نے سرکاری ملازمین کی مہنگی گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم دے دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے صدر احمد الشرع نے لگژری کاروں کے مالک سرکاری ملازمین کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی کاروں کی چابیاں حوالے کریں یا غیر قانونی آمدن بڑھانے کی تحقیقات کا سامنا کریں۔ احمد الشرع نے کہا مجھے نہیں معلوم تھا کہ حکومت کی طرف سے دی جانے والی تنخواہیں اتنی زیادہ ہیں۔ ان کے 100 سے زائد حامی افراد اپوزیشن کے ایک سابق اڈے پر پہنچے جن میں سے اکثر لگژری اسپورٹس کاروں میں تھے۔ احمد الشرع نے عہدیداروں اور کاروباری رہنماؤں کی سرزنش کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ کیا وہ بھول گئے ہیں کہ وہ انقلاب کے ذریعے اقتدار میں آئے ہیں۔