قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 انٹرنیشنل اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے سیریز کے تیسرے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں اپنی 200 بین الاقوامی وکٹیں لینے کا اعزا حاصل کیا۔

حارث رؤف نے یہ کارنامہ اس وقت انجام دیا جب انہوں نے نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریس ویل کو آخری اوورز میں آؤٹ کیا، اس کے ساتھ ہی وہ ٹی20 انٹرنیشنلز میں 200 وکٹیں لینے والے 24ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: حسن نواز پی ایس ایل میں کس ٹیم کی نمائندگی کریں گے؟

تاہم قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنیوالے نوجوان اوپنر حسن نواز کی 44 گیندوں پر بنائی گئی سینچری اور ریکارڈز نے حارث رؤف کے کارنامے کو پیچھے دھکیل دیا۔

مزید پڑھیں: حسن نواز کی تیز ترین سنچری پر بابر اعظم اور محمد رضوان کا ردعمل

انہوں نے گزشتہ روز پاکستان کیلئے تیز ترین ٹی20 سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، اس سے قبل یہ کارنامہ بابراعظم کے پاس تھا جنہوں نے 49 گیندوں پر سینچری بنائی تھی۔

مزید پڑھیں: ٹی20 میں تیز ترین سنچری، حسن نواز نے اپنے ہم وطن کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا

حسن نواز نے کیویز کیخلاف یہ کارنامہ محض 44 گیندوں پر سرانجام دیا، انکی اننگز میں 10 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حسن نواز

پڑھیں:

سرگودھا میں قیامت خیزمنظر: کھیل کےدوران گندم کے ڈرم میں دم گھٹنے سے 6 بچیاں موت کی وادی میں چلی گئیں

پنجاب کے ضلع سرگودھا ایک گھر میں قیامت خیز منظر پیش آیا جہاں کھیلتے ہوئے 6 معصوم بچیاں گندم کے ڈرم میں پھنس گئیں اور دم گھٹنے سے موت کی وادی میں چلی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن میں پیش آیا جہاں بچیاں کھیلتےہوئے گندم ذخیرہ کرنے والے ڈرم میں چلی گئی تھیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعہ کا علم ہونے تک تمام بچیاں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوچکی تھیں۔

جن کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچیوں میں 7 سالہ مریم، 6 سالہ سونیا، 1 سالہ دعا فاطمہ ، 4 سالہ سویرا رانی ، 6 سالہ آمنہ اور 8 سالہ سمیہ شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر میں گندم کے ڈرم کو صاف کرنے کے بعد گھر والے خود باہر چلے، معصوم بچیاں کھیلنے کے لئے نیچے لیٹے ہوئے بھڑولے کے اندر چلی گئی تھی، دم گھٹنے سے معصوم بچیوں کی موت واقع ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کا افغانستان اور الجزائر کے وزرائے خارجہ سے رابطہ، بھارتی جارحانہ اقدامات سے آگاہ کیا
  • تعلقات نچلی سطح پر، بنگلہ دیش اور بھارت کے تجارت اور کھیل سے متعلق سخت فیصلے
  •  ٹک ٹاک کے جنون میں 10 سالہ بچہ ریلوے ٹریک پر جان سے کھیل گیا
  • سرگودھا میں قیامت خیزمنظر: کھیل کےدوران گندم کے ڈرم میں دم گھٹنے سے 6 بچیاں موت کی وادی میں چلی گئیں
  • بھارت خطے کے 4 ارب لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے، ملک محمد احمد خان
  • پاکستان آج سلامتی کونسل کو بھارتی جارحانہ اقدامات اور اشتعال انگیزی سے آگاہ کرے گا
  • پاکستان کی خارجہ پالیسی کس طرح بھارت کو جارحانہ عزائم سے روکنے میں کامیاب ہوئی؟
  • پاکستان کا بھارت کے جارحانہ اقدامات اقوام متحدہ کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ
  • ترکیہ کی بھی بھارتی جارحانہ بیانات پر پاکستان کے مؤقف کی تائید
  • مکمل فٹ ہو کر پی ایس ایل کے میچز کھیل رہا ہوں: صائم ایوب