لاہور سے پکڑے جانیوالے خودکش بمبار کے دوران تفتیش اہم انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار خودکش بمبار کو افغانستان میں ٹریننگ دی گئی۔ خودکش بمبار کو جماعت الاحرار کے کمانڈر سلیمان، قاسم خراسانی نے ٹریننگ کے بعد پاکستان بھجوایا، قاسم خراسانی پولیس لائنز پشاور، لاہور میں پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ خودکش بمبارشمس اللہ نے بتایا دوران ٹریننگ نشہ آور ادویات کا استعمال کروایا جاتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور کے علاقے برکی سے پکڑے جانیوالے خودکش بمبار کے دوران تفتیش اہم انکشافات سامنے آگئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار خودکش بمبار کو افغانستان میں ٹریننگ دی گئی۔ خودکش بمبار کو جماعت الاحرار کے کمانڈر سلیمان، قاسم خراسانی نے ٹریننگ کے بعد پاکستان بھجوایا، قاسم خراسانی پولیس لائنز پشاور، لاہور میں پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ خودکش بمبارشمس اللہ نے بتایا دوران ٹریننگ نشہ آور ادویات کا استعمال کروایا جاتا تھا، مقامی سہولت کار علی نے خودکش بمبار کو 3 روز لاہور قیام کروایا، خودکش جیکٹ فراہم کی، سہولت کار علی کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں جاری ہیں۔
دوسری جانب دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر، سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں خفیہ اطلاعات پر 166 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 11 دہشت گرد گرفتار ہوئے، کارروائیاں سرگودھا، راولپنڈی، پاکپتن، گجرات، چکوال، بہاولپور، بہاولنگر، فیصل آباد میں کی گئیں۔ میانوالی سے ٹی ٹی پی کا خطرناک دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار کیا گیا۔ دہشتگردوں سے دھماکاخیز مواد، 2 آئی ای ڈی بم، 19 ڈیٹونیٹر، حفاظتی فیوز تار، پمفلٹ، نقدی، پرائما کارڈ برآمد ہوئے۔ دہشتگردوں کی شناخت حیدر سلطان، ولی رحمان، زبیر، امین، اکبر کے ناموں سے ہوئی، جبکہ مقصود خان، عمیر، ظفراقبال، ابراہیم قاسمی، محب اللہ، صدام حسین بھی شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگرد مختلف مقامات پر کارروائی کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ترجمان سی ٹی ڈی خودکش بمبار کو کے مطابق
پڑھیں:
سندھ رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
کراچی ( نیوزڈیسک) سندھ رینجرز نے خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے منگھوپیر روڈ کنواری کالونی سے فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت زید اللہ عرف زیدو، نور زادہ اور حضرت عثمان کے نام سے ہوئی۔
رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان خوارجی امیرشمس القیوم عرف زاویل عرف زعفران کے قریبی ساتھی تھے، دورانِ تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ علاقے کے لوگوں کے فون نمبرز شمس القیوم کو فراہم کرتے تھے، جس کے بعد وہ ان نمبرز پر بھتہ وصولی کیلئے کال کرتا تھا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان نے بھتہ وصولی اور لینڈ گریبنگ میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے، ملزم نور زادہ اور حضرت عثمان کے بھائی پہلے ہی خوارج کے نیٹ ورک میں مارے جا چکے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم زید اللہ عرف زیدو تھانہ ایکسائز کورنگی اور اے این ایف کو بھی مطلوب تھا، گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔