یوٹیوب دیکھ کر اپنا آپریشن خود کرنے والا تشویشناک حالت میں اسپتال پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
بھارت میں یوٹیوب دیکھ کر اپنی سرجری خود کرنے والے شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع متھورا میں شہری کو مسلسل علاج اور دواؤں کے استعمال اور اسپتالوں کے چکر کاٹنے کے باوجود پیٹ کے درد میں کمی نہ ہوئی تو اس نے یوٹیوب پر ویڈیو دیکھ کر اپنا آپریشن خود کرنے کی کوشش کی۔ راجا بابو نے یوٹیوب پر مختلف ویڈیوز دیکھنے کے بعد ایک میڈیکل اسٹور سے دوائیں، جراحی کے اوزار، ٹانکے لگانے کا سامان اور سُن کرنے کے انجیکشن خریدے۔ انہوں نے گھر جا کر اپنے کمرے میں آپریشن شروع کیا تاہم کچھ دیر بعد انجیکشن کا اثر ختم ہوتے ہی شدید تکلیف سے چیخنے لگے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد؛ خاتون اوربیٹی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج
رپورٹ کے مطابق راجا بابو کی چیخ و پکار سن کر گھر والوں کو واقعہ کا علم ہوا اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔18 سال قبل راجا بابو کی اپنڈکس کی سرجری ہو چکی ہے تاہم وہ حالیہ دنوں میں دوبارہ پیٹ درد میں مبتلا تھے۔ جب ڈاکٹروں سے علاج کے باوجود آرام نہ آیا تو انہوں نے خود اپنا علاج کرنے کا فیصلہ کیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں کریڈٹ کارڈ بنوانے کے بہانے لڑکی کو بلا کر زیادتی کرنے کا انکشاف
کراچی:بہادر آباد دھوراجی شیرپاؤ بستی میں بینک میں کام کرنے والی 26 سالہ لڑکی سے کریڈٹ کارڈ بنوانے کے بہانے بلا کر زیادتی کا انکشاف ہوا ہے، واقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں بہادر آباد تھانے میں درج کرلیا گیا۔
متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان دیا کہ بینک میں گاڑیاں لیزنگ اور کریڈٹ کارڈ بنانے کا کام کرتی ہوں۔ ملزمان نے کریڈٹ کارڈ بنوانے کے بہانے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بناتے رہے۔
بیان میں بتایا گیا کہ 7 1 جولائی کو مہزور نامی شخص نے کریڈٹ کارڈ بنوانے کے لیے رابطہ کیا۔ 10 اگست کو دھوراجی میں نجی اسپتال کے قریب بلوایا گیا۔ رات سوا 8 کے قریب نجی اسپتال پہنچی تو سامنے والی گلی میں مہزور نامی شخص ایک مکان پر لے گیا، مکان میں پہلے سے ایک مرد اور خاتون موجود تھی ۔مجھے جوس پلایا گیا، جس کے بعد وہ نیم بے ہوش ہو گئی۔
لڑکی نے بتایا کہ دوسرے آدمی نے بیڈ پر باندھ دیا اورپہلا آدمی زیادتی کرتا رہا۔ ملزمان ایک گھنٹے تک زیادتی کرتے رہے اور ویڈیوز بناتے رہے۔ اس شخص نے کہا کہ دوبارہ ملنے آنا، ورنہ ویڈیو وائرل کر دوں گا اورمجھ سے کہا کہ میں تمہیں جان سے بھی مار دوں گا۔ مکان سے نکلنے کے بعد رکشے میں سیدھے جناح اسپتال پہنچی۔
ایس ایچ او بہادر آباد نوید سومرو کے مطابق متاثرہ لڑکی پولیس کو واقعے کی اطلاع دیے بغیراسپتال پہنچ گئی تھی جب کہ تھانہ بھی بہت قریب تھا۔ ایم ایل او کی اطلاع پر پولیس اسپتال پہنچی تھی اور پولیس نے اسپتال میں متاثرہ لڑکی کا بیان قلمبند کیا۔ متاثر لڑکی نے بتایا کہ وہ کمیشن پرگاڑیاں لیز کراکردیتی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔