نائجر: مسجد پر دہشتگردوں کا حملہ، 44 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
افریقی ملک نائجر کے دیہی قصبے کوکورو میں مسجد پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 44 افراد جاں بحق ہو گئے۔
نائجر حکومت نے واقعے پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، خطرناک دہشتگرد تنظیم کے اہم رکن سمیت 18دہشتگرد گرفتار
محکمۂ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کی گئی کارروائیوں کے دوران 18 دہشت گردوں کو گرفتار لیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں لاہور، منڈی بہاالدین، خوشاب، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، نارووال، پاکپتن اور بھکر میں کی گئیں۔
کارروائیوں کے دوران ایک خطرناک دہشت گرد تنظیم کے اہم رکن کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، دہشت گرد پنجاب کے ایک شہر میں دہشت گردی کی پلاننگ کر چکا تھا۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، ای آئی ڈی اور 3 ڈیٹونیٹر بھی برآمد ہوئے ہیں۔