خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں پولیس نے مسلح افراد کا تھانے پر ایک ہفتے میں تیسرا حملہ بھی ناکام بنا دیا۔ پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کی بھر پور جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لکی مروت میں تھانہ درہ پیزو پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں اور راکٹ لانچرز کا استعمال کیا گیا۔ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہو گئے۔

حملے میں پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ رواں ہفتے تھانہ درہ پیزو پر تیسرا حملہ ہے۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں ان دنوں تھانے اور پولیس اہلکار دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں، لکی مروت میں بھی تھانوں، پولیس اہلکاروں اور خوارج کے تواتر سے حملے جاری ہیں۔ چند روز قبل بھی پولیس موبائل پر دھماکے سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لکی مروت میں تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے دلیری کے ساتھ خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردوں کےعزائم ناکام بنانے پر کے پی پولیس کو سلام پیش کرتے ہیں، ہمیں خیبر پختونخوا کے پولیس کے جری سپوتوں پر فخر ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: لکی مروت میں

پڑھیں:

لکی مروت میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی

واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے  اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی ناکا بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا، جس میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لکی مروت میں پیزو کے مقام پر پولیس موبائل پر دھماکا ہوا، جو سڑک کنارے نصب بم کے پھٹنے سے ہوا۔ دھماکے کے بعد پولیس موبائل کو آگ لگ گئی جب کہ 2 اہل کار زخمی ہو گئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے  اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی ناکہ بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لکی مروت میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
  • بنوں میں چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا
  • ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ
  • ڈی آئی خان؛ چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام؛ جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار
  • بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
  • بنوں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام
  • سکیورٹی فورسز سی ٹی ڈی کی کارروائیاں ‘ پنجاب 10‘ خیبرپی کے میں 6خوارج ہلاک 
  • جنوبی وزیرستان میں پولیو ٹیم پرحملہ‘ کانسٹیبل شہید ‘ دہشتگرد ہلاک
  • رواں ہفتے کونسی بڑی فلمیں تھیٹر اور او ٹی ٹی پر ریلیز ہوں گی؟ جانیئے
  • بنوں پولیس چوکی پر 19 دہشتگردوں کا حملہ ناکام