Daily Pakistan:
2025-04-25@16:08:28 GMT

عید پر تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 20 فیصد کمی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT

عید پر تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 20 فیصد کمی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزارتِ ریلوے نے عید کے موقع پر تمام ایکسپریس ٹرینوں، مسافر ٹرینوں اور انٹر سٹی ٹرینوں میں تمام کلاسز کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔
روز نامہ جنگ نے وزارت ریلوے کے حوالے سے بتایا کہ خصوصی رعایت کا مقصد عید الفطر کی خوشیوں کے موقع پر عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔
وفاقی وزارتِ ریلوے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ اقدام عید کے موقع پر ملک بھر میں مسافروں کے لئے خوشی کا باعث بنے گا۔
وزارتِ ریلوے کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے عوام کو بہتر سہولتیں دینے پر یقین رکھتا ہے۔

مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کا عدالت میں اعترافِ جرم کے بعد پھر انکار

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

کیا پاکستان میں یکم مئی عام تعطیل کا دن ہوگا؟

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے یکم مئی بروز جمعرات کو یوم مزدور کے حوالے سے سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان حکومت کی جانب سے سال 2025 کے لیے جاری کردہ سرکاری اور اختیاری تعطیلات کی سالانہ فہرست کا حصہ تھا، 23 دسمبر 2024 کا سرکلر اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ اس موقع پر یکم مئی کو تمام سرکاری ادارے، اسکول اور زیادہ تر نجی دفاتر بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟اہم خبر سامنے آگئی

واضح رہے کہ مزدوروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کے حقوق کی وکالت کرنے کے لیے دنیا بھر میں لیبر ڈے منایا جاتا ہے۔

پاکستان میں، اس دن کے موقع پر عام طور پر سیمیناروں، جلوسوں اور تقریبات منعقد کی جاتی ہیں، جس کا مقصد مزدوروں کے حقوق اور کام کے حالات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: وفاق کے زیرانتظام تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی تعطیل ختم

سرکاری عام تعطیل کے کیلنڈر میں یوم مزدور کی شمولیت ملک گیر موقع فراہم کرتی ہے، جس پر مزدور تنظیموں اور حقوق کے گروپوں کو ملک میں مزدوروں کو درپیش جاری چیلنجوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے۔

تعطیلات کی مکمل فہرست میں 2025 کے دوران پاکستان میں منائے جانے والے اہم مذہبی تقریبات، قومی دن اور دیگر اہم مواقع بھی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان عام تعطیل کابینہ ڈویژن لیبر ڈے نوٹیفکیشن یکم مئی

متعلقہ مضامین

  • کینالز ایشو پر احتجاج کرنے والے تمام لوگوں کے شکر گزار ہیں، سعید غنی
  • وزارت ریلوے کے ذیلی ادارے ریل کاپ کے تمام ملازمین سے استعفیٰ طلب
  • نہری منصوبہ، وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی کی تمام شرائط مان لیں
  • امریکہ تمام یکطرفہ ٹیرف اقدامات مکمل ختم اور اختلافات کو حل کرنے کا راستہ تلاش کرے، چین
  • حکومت نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز سے غیر استعمال شدہ فنڈز واپس مانگ لیے
  • وفاقی حکومت ناکام ہوچکی کے پی میں حکومت کی رٹ ہی نہیں ہے، فضل الرحمان
  • حکومت نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز سے غیر استعمال شدہ فنڈز  واپس مانگ لیے
  • کیا پاکستان میں یکم مئی عام تعطیل کا دن ہوگا؟
  • وزیراعظم نے FBR کا جائزہ ماڈل تمام وفاقی ملازمین پر لاگو کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
  • وفاقی حکومت کا پانچ سال بعد خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ