سونے کی قیمت میں آج بھی سیکڑوں روپے کی کمی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 18 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 686 روپے کم ہو کر2 لاکھ 72 ہزار 633 روپے ہے۔چار روز تک مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی آگئی آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کا بھاو 9 ڈالر کم ہو کر 3022 ڈالر فی اونس ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کمی ہوئی تھی جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 18 ہزار 800 روپے ہو گئی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں سولرائزیشن منصوبہ مبینہ بدعنوانی کے باعث منسوخ
خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو سولر توانائی سے مستفید کرنے کے منصوبے کا ٹینڈر اربوں روپے کی مبینہ بدعنوانی کے انکشاف کے باعث منسوخ کردیا گیا۔
ایک سولرائزیشن یونٹ کی لاگت میں 64 ہزار روپے تک کی ممکنہ مالی بے ضابطگی وقت سے پہلے سامنے آگئی۔ یوں اربوں روپے کا یہ اسکینڈل ادائیگی سے قبل ہی ختم ہوگیا۔ مزید بتا رہے ہیں پشاور سے لحاظ علی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ٹینڈر منسوخ خیبرپختونخوا سولرائزیشن منصوبہ علی امین گنڈاپور مبینہ بدعنوانی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز