لبنان اور اسرائیل میں فضائی حملوں کا تبادلہ، نئی جنگ کا خطرہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
لبنان اور اسرائیل میں فضائی حملوں کا تبادلہ، نئی جنگ کا خطرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز
بیروت (سب نیوز)اسرائیلی افواج نے جنوبی لبنان کے علاقے یوہمور پر درجنوں فضائی حملے کر دیے۔اسرائیلی فوج کا دعوی ہے کہ لبنان سے فائر کیے گئے 3 راکٹ حملے ناکام بنا دیے گئے، جس کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے جنوبی لبنان پر درجنوں فضائی حملے کیے گئے ہیں۔
اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ لبنان سے ہونے والے راکٹ حملوں کا سخت ردعمل دیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور لبنان کے درمیان فضائی حملوں سے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کو خطرہ لاحق ہے۔ادھر لبنان کے صدر جوزف عون نے ان حملوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ لبنان میں عدم استحکام اور اسے کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے جنوبی لبنان میں تمام متعلقہ قوتوں پر زور دیا کہ وہ صورتِ حال پر گہری نظر رکھیں اور مزید کشیدگی کو روکنے کے لیے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔لبنانی وزیرِ اعظم نے خبردار کیا ہے کہ لبنان کو نئی جنگ کا خطرہ لاحق ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
یمن، صعدہ و صنعا امریکی دہشتگردی کی زد میں
المسیرہ نے اعلان کیا ہے کہ جارح امریکی فوج نے یمنی صوبے صعدہ کو 6 بار جارحانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے اسلام ٹائمز۔ یمنی میڈیا نے خبر دی ہے کہ ملک کے خلاف جارح امریکی فوج کے دہشتگردانہ و مجرمانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ امریکی لڑاکا طیاروں نے اپنی تازہ ترین جارحیت میں صوبہ صعدہ اور دارالحکومت صنعاء کو متعدد ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ اس بارے یمن کے شمال میں واقع صوبہ صعدہ سے المسیرہ کے نامہ نگار نے وضاحت کی کہ جارح امریکی لڑاکا طیاروں نے ضلع آل سلم کے سھلین نامی علاقے پر 6 بار بمباری کی ہے۔ بعد ازاں المسیرہ نے ہی اطلاع دی کہ جارح امریکی جنگی طیاروں نے یمنی دارالحکومت صنعا کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ المسیرہ کا کہنا ہے کہ جارح امریکی فوج نے اس دوران براش نامی علاقے پر 6 جبکہ یمنی دارالحکومت کے مشرق میں واقع کوہ نقم پر 3 بار وحشیانہ بمباری کی۔