خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار کیا جائے، پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
اسرائیل کی غزہ پر تازہ بمباری اور انسانی امداد کی منظم ناکہ بندی کی شدید مذمت
اقوام متحدہ سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ اور مغربی کنارے میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے غزہ میں انسانی صورتحال پر سلامتی کونسل کی بریفنگ میں ایک بیان دیتے ہوئے کہی۔انہوں نے اسرائیل کی غزہ پر تازہ بمباری اور انسانی امداد کی منظم ناکہ بندی سمیت بڑھتی ہوئی جارحیت کی شدید مذمت کی۔اسرائیل کی بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے منیر اکرم نے کہا کہ روزانہ فوجی چھاپے، آباد کاروں کے حملے اور زمینوں کا غیر قانونی انضمام مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کی ایک منظم کوشش ہے۔منیر اکرم نے کہا کہ ایک قابلِ اعتماد سیاسی عمل شروع کیا جائے جو 1967سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق ایک خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار کرے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
سوڈان: دارفور کے الفشر شہر میں پرائیویٹ ملیشیا کی کارروائیوں میں 1500 شہری ہلاک
سوڈان کے دارفور ریجن کے الفشر شہر میں رواں ہفتے پرائیویٹ ملیشیا ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کی کارروائیوں کے نتیجے میں تقریباً 1500 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق، سوڈانی فوج کے انخلا کے بعد RSF نے علاقے کا کنٹرول سنبھالا اور تب سے قتل عام جاری ہے۔ سوڈانی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ اتوار سے بدھ تک تقریباً 2 ہزار افراد ہلاک ہوئے، جبکہ سوڈانی ڈاکٹرز نیٹ ورک نے ہلاکتوں کی تعداد 1500 بتائی ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق دو دن میں 26 ہزار سے زیادہ شہری الفشر سے نکلنے میں کامیاب ہوئے، مگر اب بھی تقریباً 1 لاکھ 77 ہزار شہری شہر میں محصور ہیں۔
گذشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس میں اس قتل عام کی شدید مذمت کی۔ اقوام متحدہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے افریقہ مارٹھا نے کہا کہ الفشر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اور شہریوں کے لیے کوئی محفوظ راستہ موجود نہیں۔
واضح رہے کہ اپریل 2023 سے جاری حکومت اور پرائیویٹ ملیشیاز کے درمیان لڑائی میں ہزاروں افراد ہلاک اور تقریباً 1 کروڑ 20 لاکھ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔