مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
یوم پاکستان کے موقع پر لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل اختر عمران سدوزئی تھے۔
اس موقع پر پاک فضائیہ کے دستے نے مزار اقبال پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔
ملک بھر میں آج یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
حکومت بلوچستان میں دانش اسکولز کیلئے 50 فیصد فنڈ فراہم کر رہی ہے: احسن اقبال
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال—فائل فوٹووفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت پی ایس ڈی پی کے تحت دانش اسکولز کے لیے 50 فیصد فنڈ فراہم کر رہی ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرِ صدارت سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تعلیم کے شعبے سے متعلق 19 ارب 25 کروڑ روپے مالیت کے 6 منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق منصوبوں میں قلعہ سیف اللّٰہ، کان مہتر زئی، سبی، ڈیرہ بگٹی، موسیٰ خیل، ضلع ژوب اورآزاد کشمیر میں بھی دانش اسکولز کا قیام شامل ہے، ہر منصوبہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان 50، 50 فیصد شراکت کے تحت مکمل ہو گا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں مکمل ہوجائے گی، کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی۔
اس حوالے سے احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت پی ایس ڈی پی کے تحت دانش اسکولز کے لیے 50 فیصد فنڈ فراہم کر رہی ہے، حکومتِ بلوچستان نے دانش اسکول کے لیے 50 فیصد حصہ ڈالنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے تعلیمی وژن کے مطابق ملک میں معیاری تعلیم کے لیے دانش اسکولز کا جال پھیلایا جا رہا ہے، پنجاب حکومت نے سب سے پہلے یہ ماڈل متعارف کرایا تھا۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دانش اسکول ملک کا سب سے بڑا فری بورڈنگ اسکول نیٹ ورک بن چکا ہے، پاکستان میں ڈھائی کروڑ سے زائد بچے اسکول سے باہر ہیں جو ایک سنگین قومی مسئلہ ہے، جب تک خواندگی کی شرح 90 فیصد تک نہیں پہنچتی ترقی ممکن نہیں۔