اسلام آباد:

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ فتنتہ الخوارج اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے، دہشت گردوں کے ناسور کے خاتمے کے لیے پوری قوم مسلح افراج کے شانہ بشانہ ہے۔

یوم پاکستان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ آج کا دن لاکھوں کی قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے، آج ہم وطن کے شہد اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کا مقصد مضبوط اور جدید اسلامی فلاحی مملکت ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاکھوں قربانیاں دے کر حاصل کی گئی آزادی کی حفاظت کرنی ہے، مادر وطن کے تحفظ اور آزادی کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہم نے بیرونی اور اندرونی دہشتگردی کا منہ توڑ مقابلہ کیا، اندورنی و بیرونی سازشوں کے باوجود پاکستان کی تعمیر کرتے رہیں گے۔

آصف علی زارداری نے کہا کہ ففتھ جنریشن وار فیئر ایک اہم چیلنج ہے، نوجوان نسل میں نفرت و مایوسی پھیلانے والے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ہم باحوصلہ قوم، چیلنجز پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مسئلہ کشمیر

صدر مملکت نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، کشمیری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ بھارت کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں، دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائیں گے۔

صدر مملکت نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینا ہوگا، عالمی برادری کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے دے۔ 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ملک کو خودکفیل بنانے پر توجہ دینا ہو گی، بھارت میں اقلیتیں ظلم کا شکار: زرداری

اسلام آباد (نمائندہ خصو صی) صدر مملکت آصف علی زرداری  نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ملک، دھرتی سے وفا کرنی ہے اور اس کی  ترقی کیلئے کام کرنا ہے۔ ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے اور خود کفیل بنانے پر توجہ دینا ہو گی۔ پاکستان میں ترقی کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، زراعت ہماری معیشت کی بنیاد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صدر میں عید الاضحٰی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور ورکرز سے ملاقات   کے دوران کیا۔ صدر مملکت   نے  پارٹی ورکرز کو عید الاضحٰی کی مبارکباد بھی  دی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر مملکت  آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمارے ورکرز ہماری قوت ہیں جو ہر  مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔ کسانوں کو سپورٹ کر کے ملکی معیشت کو ترقی دے سکتے ہیں۔ آصف علی زرداری نے  بھارت کی  بڑھتی شدت پسندی پر بھی تشویش کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں اور عیسائیوں کو تعصب اور ظلم کا سامنا ہے۔ بھارت کے شدت پسندانہ ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ مسلمان برصغیر میں تاریخی، مذہبی اور ثقافتی جڑیں رکھتے ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے عیدالاضحیٰ کی نماز ایوان صدر اسلام آباد میں ادا کی۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اور خوشحالی، قومی یکجہتی، امت مسلمہ کے اتحاد اور شہداء  کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں پاکستان میں مختلف ممالک کے سفراء اور سفارتکاروں  نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی اور سینٹ بھی موجود تھے، صدر مملکت اور دوست ممالک کے سفراء کے مابین عید الاضحٰی کی مبارکباد کا تبادلہ ہوا، صدر مملکت نے عید الاضحٰی کے موقع پر ایوانِ صدر آمد اور خوشیوں میں شریک ہونے پر سفراء  کا شکریہ ادا کیا۔ 

متعلقہ مضامین

  •  خطے کے استحکام میں روس کا کردار کلیدی، تعلقات بہتر ہوئے ہیں:    صدر زرداری 
  • پاک روس تعلقات گزشتہ برسوں میں بہتر ہوئے ہیں، آصف زرداری
  • پاکستان اور روس کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے : صدر مملکت
  • پاک روس تعلقات مشترکہ مفادات کی بنیاد پر گزشتہ برسوں میں بہتر ہوئے ہیں، صدر مملکت
  • ملک کو خودکفیل بنانے پر توجہ دینا ہو گی، بھارت میں اقلیتیں ظلم کا شکار: زرداری
  • لکی مروت، اہم دہشتگرد کمانڈر چھوٹا وسیم گنڈی خانخیل سمیت 3 خوارج ہلاک
  • لکی مروت: پولیس مقابلے میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید
  • وزیراعظم سیاسی بحران کا خاتمہ اولین ترجیح بنائیں: لیاقت بلوچ
  • پانی کو ہتھیار بنانے کی روایت بننے نہیں دیں گے، پانی روکنا اعلان جنگ تصور ہوگا، بلاول بھٹو کا اسکائی نیوز کو انٹرویو
  • مقبوضہ کشمیر، رواں سال کشمیریوں کی 99جائیدادیں ضبط کی گئیں