غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 34 فلسطینی شہید ہو گئے، جب کہ کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے غزہ میں وحشیانہ بمباری جاری رکھتے ہوئے حماس کے سیاسی بیورو کے رہنما صلاح البردویل کو ان کی اہلیہ سمیت شہید کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 34 فلسطینی شہید ہو گئے، جب کہ کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے وادی بیقا میں بھی فضائی حملے کیے، جس سے شہید لبنانیوں کی تعداد 7 ہو گئی۔ ادھر لبنانی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے پر قائم ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں افراد نے وزیراعظم کے خلاف مظاہرہ کیا اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ ادھر یمن پر امریکی حملے بھی جاری ہیں، جن میں حدیدہ بندرگاہ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 36 فلسطینی شہید ہوگئے

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 36 فلسطینی شہید ہوگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 June, 2025 سب نیوز

غزہ میں اسرائیلی جارحیت عید کے دوسرے روز بھی نہ تھم سکی ، فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 36 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق ہفتے کو اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے کم از کم 36 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں 6 افراد ایک امریکی حمایت یافتہ امدادی مرکز کے قریب شہید ہوئے۔

یہ واقعہ رفح میں قائم غزہ ہیومینٹیرین فنڈ (جی ایچ ایف) کے امدادی مرکز کے قریب پیش آیا، جس نے حالیہ دنوں میں فائرنگ کے واقعات کے باعث امداد کی تقسیم عارضی طور پر معطل کر دی تھی لیکن دوبارہ شروع کر دی تھی

غزہ میڈیا دفتر کے مطابق 27 مئی سے 6 جون کے درمیان رفح میں امداد کے مقامات پر اسرائیلی حملوں میں 100 سے زائد فلسطینی شہید اور 581 زخمی ہو چکے ہیں۔

ادھر اقوامِ متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے غزہ میں امدادی رسائی کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے مزید علاقوں میں جبری انخلا کے احکامات جاری کر دیے۔

واضح رہے کہ غزہ میں جمعہ کو عید کے پہلے روز بھی اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں مزید 42 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیل کی غزہ پر جنگ میں اب تک کم از کم 54,677 ہزار 677 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحافظ آباد; شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والاایک اورملزم پولیس مقابلے میں ہلاک حافظ آباد; شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والاایک اورملزم پولیس مقابلے میں ہلاک طالبان حکومت کا عیدالاضحیٰ پر ملک چھوڑنے والے مغرب نواز افغانوں کیلئے عام معافی کا اعلان پاورڈویژن نے بجلی کے 2 میٹر لگانے پر پابندی کی خبریں جعلی قرار دے دیں لاس اینجلس میں غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن،شیدید جھڑپیں چین کا اہم اقدام؛ بھارتی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت، سعودی ولی عہد کا عالمی برادری سے فوری کردار ادا کرنے کا مطالبہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کا حماس کے نئے سربراہ محمد سنوار کی شہادت کا دعویٰ
  • اسرائیل کا حماس کے نئے سربراہ محمد سنوار کی لاش ملنے کا دعویٰ
  • عید کے دوران صرف 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے 100 سے زائد فلسطینی شہید
  • غزہ : اسرائیل کی بربریت جاری ،وحشیانہ بمباری سے مزید 108 فلسطینی شہید،393 زخمی ، عرب میڈیا
  • اسرائیل کا غزہ کیلیے امداد لے جانے والی کشتی پر ڈرون حملے کے بعد قبضہ
  • غزہ، میں 40 سے زائد فلسطینی شہید، حماس رہنما بھی شہداء میں شامل
  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 36 فلسطینی شہید ہوگئے
  • غزہ کے جنوبی شہر رفح سے تھائی یرغمالی کی لاش برآمد؛ اسرائیلی فوج کا دعویٰ
  • نیتن یاہو کا اعتراف: حماس کو کمزور کرنے کے لیے غزہ میں مسلح گروہوں کو فعال کیا
  • عید کے دن بھی غزہ پر قیامت، اسرائیلی بمباری میں مزید 42 فلسطینی شہید