کراچی (نیوز ڈیسک)گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ یوم پاکستان پر دہشتگردی کیخلاف مل کر لڑنے کا عہد کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزار قائد پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، گورنراوروزیراعلیٰ نےمہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ یہ وطن بہت قربانیاں دیکر حاصل کیا گیا، اللہ قائداعظم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے، آج ہم پاکستان کی قدر کھوتے جارہے ہیں، اللہ ہم سب میں اتحاد کے ساتھ احساس بھی پیدا کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمن تاک میں بیٹھا ہے ، دشمن تخریب کاری اور دہشتگردی میں پیچھے نہیں، جعفرایکسپریس واقعہ پورے پاکستان کے سامنے ہے، سوچی سمجھی سازش کے تحت جال بنا جارہا ہے، دہشتگردی کے تانے بانے ہمسایہ ملک سے ملتے ہیں، جن کے ساتھ ہماری سرحدیں جڑی ہوئی ہیں وہاں سے بیٹھ کر دہشتگردی کو کنٹرول کیا جارہا ہے، پوری قوم کو دہشتگردی کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ جہاں افواج کمزور نظر آئیں دشمنوں نے ان ممالک کو کہیں کا نہیں چھوڑا، ایراق،لبنان اور فلسطین کی مثالیں دی جاسکتی ہیں، پاکستان نے 90 ہزار سے زائد شہادتیں اور دیگر دہشت گردی کا مقابلہ کیا، آئیں وطن کی ترقی میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں، آج 23مارچ کو خوشخبری دیں کہ ہم نے دہشتگردی کیخلاف ایک ہوکر لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

ہر شہری ملک کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار رہے گا: وزیراعلیٰ سندھ

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 23مارچ 1940کو لاہور میں قرارداد پاس ہوئی، ہمیں اسلام کی بنیاد پر اپنا ملک ملا، آزادی کے78ویں سال میں بھی باتیں کررہے ہیں کے اکٹھا ہونا چاہیے، سب کو مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا چاہیے، مل کر معاشی ترقی میں حصہ ڈالنا چاہیے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور میں قومی سلامتی کمیٹی ک تین میٹنگز ہوئیں انہوں نے شرکت نہیں کی، ان کے وزیراعظم نے اپنے ہی اجلاسوں میں شرکت کرنا مناسب نہیں سمجھا، آج عالم اسلام کو اکٹھا ہوکرشہید ذوالفقار علی بھٹو جیسی لیڈر شپ دکھانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن چھپ چھپ کربزدل لوگوں کے ذریعے حملے کراتا ہے، ان کے پیچھے کون ہے یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے، اسلام دشمن عناصر کی طرف سے ایک مہم چلائی جارہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ اللہ ہمیں یہ طاقت دے کہ ہم اسلام دشمن عناصر کا مقابلہ کرسکیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہم صدر آصف زرداری،چیئرمین بلاول بھٹو کی سربراہی میں آگے بڑھ رہے ہیں، اس ملک کا ہر ایک شخص چاہتا ہے پاکستان پر کوئی آنچ نہ آئے، ہر شخص ملک کے دفاع کیلئے ہروقت تیار رہے گا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کامران ٹیسوری مراد علی شاہ کا مقابلہ نے کہا کہ سندھ کا

پڑھیں:

گورنر سندھ کی ہدایت پر حیدر آباد بزنس کمیونٹی سیل قائم

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہاؤس کراچی میں حیدر آباد بزنس کمیونٹی سیل قائم کر دیا گیا۔ 

گورنر ہاؤس کے ترجمان کے مطابق رابطے کے لیے ہیلپ لائن نمبرز 1366 اور 99204748-021 جاری کر دیے گئے ہیں۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ سیل کا قیام گورنر سندھ کے حالیہ دورۂ حیدر آباد کے دوران تاجروں سے کیے گئے وعدے کی تکمیل ہے، جس کے ذریعے تاجروں کے مسائل متعلقہ اداروں کے تعاون سے ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کے بیٹے ضرور پاکستان آئیں، خوش آمدید کہیں گے، عطا تارڑ
  • دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے: عطا تارڑ
  • دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، عطا تارڑ
  • وہ وزیراعلیٰ اے پی سی بلا رہے ہیں جن پر قتل اور دہشتگردی کے مقدمات ہیں، فیصل کریم کنڈی
  • گورنر سندھ نے یکم سے 14 اگست تک معرکہ حق جشن آزادی تقریبات کی منظوری دے دی
  • نومئی کرنے اور کرانے والے پاکستان کے اصل دشمن ہیں، عظمی بخاری
  • گورنر سندھ کی ہدایت پر حیدر آباد بزنس کمیونٹی سیل قائم
  • پنجاب میں دہشتگردی کیخلاف اسالٹ ڈرونز کی فراہمی کا فیصلہ
  • مراد علی شاہ کی کے فور اور بی آر ٹی کے کام کو ستمبر میں شروع کرنیکی ہدایت
  • خیبر پختونخوا پولیس نے دہشتگردی کیخلاف اینٹی ڈرون جیمنگ ٹیکنالوجی متعارف کرا دی