غزہ پر بمباری کا خاتمہ ہونا چاہئے، پوپ فرانسس
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
اپنے ایک جاری بیان میں عیسائیوں کے روحانی پیشواء کا کہنا تھا کہ میں غزہ پر دوبارہ سے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہونے والی قتل و غارتگری پر پریشان ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشواء پوپ فرانسس روم کے ایک ہسپتال میں 5 ہفتوں سے زیر علاج ہیں۔ آج اپنے معالجے کے دوران پوپ فرانسس کھڑکی پر آئے اور اپنے مداحوں کی محبتوں کا شکریہ کا ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے دیدار کو آئے ہوئے لوگوں کی جانب کھڑکی سے ہاتھ ہلایا اور انہیں سلام کیا۔ پوپ فرانسس ایک عرصے سے سانس میں مشکل کی وجہ سے اٹلی کے حِملی ہسپتال میں داخل ہیں جہاں ڈاکٹرز نے انہیں دو ماہ کے بیڈ ریسٹ کے لئے داخل کیا ہے۔ 88 سال پوپ فرانسس اپنے پیروکاروں کو اپنی جھلک دکھانے کے بعد واپس بیڈ پر چلے گئے۔ اس دوران ویٹیکن سٹی نے پوپ فرانسس کا حوالہ دیتے ہوئے ایک بیانیہ جاری کیا۔ جس میں انہوں نے دنیا بھر میں ہونے والے مسائل جیسے عالمی امن، غزہ کی پٹی پر دوبارہ سے صیہونی حملے اور آذربائیجان و آرمینیاء کے درمیان امن معاہدے کے بارے میں اظہار خیال کیا۔
انہوں نے غزہ اور دنیا کے دیگر حصوں میں اشتعال انگیزی کے خاتمے پر زور دیا۔ کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشواء نے فلسطینیوں کے لئے دعا کی۔ اس بابت انہوں نے کہا کہ میں غزہ پر دوبارہ سے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہونے والی قتل و غارت گری پر پریشان ہوں۔ انہوں نے فوری طور پر ان حملوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے جنگ بندی اور تمام قیدیوں کی واپسی کے لئے ضروری بات چیت کے لئے جرات کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی صورت حال نہایت سنگین ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے اس صورت حال کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پوپ فرانسس انہوں نے کے لئے
پڑھیں:
حماس نے مزید 3 لاشیں اسرائیل کو واپس کردیں، غزہ پر بمباری سے ایک فلسطینی شہید
غزہ:حماس نے اسرائیل کی بم باری سے ہلاک ہونے والے مزید 3 قیدیوں کی لاشیں واپس کردیں۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حماس کی جانب سے واپس کی گئی مزید 3 قیدیوں کی لاشیں ہلال احمر کے ذریعے وصول کی گئی ہیں، جن کی شناخت بعد میں کی جائے گی۔
اس سے قبل حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ایک مختصر بیان میں کہا تھا کہ وہ دوران قید ہلاک ہونے والے مزید 3 اسرائیلیوں کی لاشیں واپس کردیں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ غزہ پٹی کے جنوب میں ایک سرنگ کے راستے میں تلاش کے دوران دوپہر کو یہ تین لاشیں ملی ہیں اور یہ لاشوں کو اسرائیل کے حوالے کی جائیں گی۔
اسرائیل نے حماس پر الزام عائد کیا کہ لاشوں کی واپسی میں تاخیر کی جا رہی ہے جبکہ حماس نے واضح کردیا کہ انتہائی مشکل حالات میں کام کیا جا رہا ہے اور لاشوں کی جلد حوالگی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کی بم باری کا سلسلہ تھم نہیں سکا جہاں اتوار کو حملے کے نتیجے میں شمالی غزہ میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔
الاہلی اسپتال کے مطابق غزہ سٹی کے مضافات شجاعیہ کی سبزی منڈی کے قریب ہونے والی بم باری سے ایک فلسطینی شہید ہوا۔