عیدالفطر پر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان ہوگیا، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عیدالفطر کے موقع پر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے عید الفطر اور موسم بہار کے موقع پر سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات 31 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی اور نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔
دوسری جانب حکومت پنجاب نے بھی عید کی تعطیلات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق تعلیمی ادارے عیدالفطر کے موقع پر 31 مارچ سے 2 اپریل تک 3 دن کے لیے بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کی پیشگوئی کی ہے، جس کے لیے ماہِ شوال کا چاند 29 مارچ کو 3 بج کر 58 منٹ پر پیدا ہوگا اور 30 مارچ کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا اس وقت چاند کی عمر 27 گھنٹے ہوگی، جس کے باعث ماہ شوال کا چاند با آسانی سے دیکھا جا سکے گا، تاہم ماہ شوال کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
مزیدپڑھیں:کیا زکوٰۃ کی رقم سے ملازمین کو افطاری کروا سکتے ہیں؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: تعلیمی اداروں میں
پڑھیں:
گورنرخیبرپختونخوا کا پاکستان بوائز سکاؤٹ ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ،تنظیم کے حوالے سے امور بارے تبادلہ خیال کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان بوائز سکاؤٹ ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف کمشنر چوہدری ریاض سے ملاقات کی، پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع خان ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ابرار سعید سواتی اور ہلال احمر خیبرپختونخوا کے وائس چیئرمین فرزند علی وزیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔(جاری ہے)
پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک بھر کے سکاؤٹس کو حب الوطنی اور انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار کرنے کے لئے ضروری اقدامات پر زور اور بٹراسی کالج کے تعلیمی و انتظامی معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی جلد ہی بٹراسی کالج کا دورہ کریں گے تاکہ وہاں کے انتظامی اور تعلیمی امور کا جائزہ لیا جا سکے۔\932