لاہور: قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 جواری گرفتار، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان برآمد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
لاہور میں مزنگ پولیس نے قمار بازوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کجی دانہ پر جوا کھیلتے 11 جواریوں کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، موبائل فونز اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
ایس ایچ او مزنگ احسن اقبال کے مطابق پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 11 جواریوں کجی دانہ پر جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں عمران ،قربان، علی ، ندیم، ارشد اور عاطف وغیرہ شامل ہیں۔
ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او مزنگ اور دیگر ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قمار بازوں کے خلاف
پڑھیں:
فیصل آباد: شہریوں کے فنگر پرنٹ چوری کرکے بینک اکاؤنٹ کھلوانے والا گروہ گرفتار
فائل فوٹو
فیصل آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کے فنگر پرنٹ چوری کرکے بینک اکاؤنٹس کھلوانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ گروہ کے 4 ارکان سرگودھا سے گرفتار کیے گئے، ملزمان سے درجنوں ڈیجیٹل نشان انگوٹھا، موبائل سمز، ڈیوائسز اور برانچ لیس اکاؤنٹس برآمد کیے گئے ہیں۔
ترجمان نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملزمان انگوٹھے کے نشانات حاصل کرکے موبائل سمز جاری کرواتے تھے، متاثرہ افراد اپنے انگوٹھے کے نشان کے استعمال ہوجانے سے مکمل لاعلم ہوتے تھے، تحقیقات میں سرکاری اداروں میں چھپی کالی بھیڑیں بھی بےنقاب ہونے کا امکان ہے۔
سلیکون کی بجائے اب ڈیجیٹل طور پر نشان انگوٹھا کا استعمال کیا جانے لگا ہے، گرفتار 4 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے۔