وفاقی تعلیمی اداروں میں عیدالفطر اور موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں عیدالفطر اور موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں عید الفطر پر 5 روزہ تعطیلات، وفاقی حکومت نے منظوری دیدی
وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے عیدالفطر اور موسم بہار کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی تعلیمی اداروں میں عیدالفطر اور موسم بہار کی تعطیلات 31 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان میں عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کردی
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تعطیلات عیدالفطر موسم بہار وفاقی تعلیمی ادارے وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تعطیلات عیدالفطر موسم بہار وفاقی تعلیمی ادارے وی نیوز تعلیمی اداروں میں میں عیدالفطر
پڑھیں:
حکومت کا فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے صوبوں کی ضرورت پوری کرنے کے لیے فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کو سستی اور معیاری گندم کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے، پاسکو کے گندم ذخائر فوری طور پر صوبوں کی ضروریات کے مطابق فراہم کیے جائیں گے۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ صوبوں کی ضرورت پوری کرنے کے لیے فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے گی،10 لاکھ ٹن گندم درآمد کر کے ملکی ضروریات پوری اور مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھا جائے گا۔