کینیا؛ دہشت گردوں کے حملے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
NAIROBI:
کینیا کی کاؤنٹی گاریسا میں انتہا پسند تنظیم الشباب کے مشتبہ جنگجوؤں نے پولیس کیمپ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک اور دیگر 4 زخمی ہوگئے۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کینیا کی پولیس نے بتایا کہ صومالیہ سے متصل سرحد پر مشرقی کاؤنٹی گاریسا میں انتہاپسند تنظیم کے جنگجوؤں نے حملہ کردیا اور یہ دہشت گرد صومالیہ کی القاعدہ کی اتحادی تنظیم الشباب سے تعلق رکھتے ہیں۔
دہشت گرد تنطیم الشباب سرحد پار کرکے مذکورہ علاقے میں فوج اور شہریوں دونوں کو نشانہ بناتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ الشباب کے دہشت گردوں نے علی الصبح ایک کیمپ پر دھاوا بول دیا جہاں پولیس کے اہلکار موجود تھے اور وہاں اسلحہ بھی موجود تھا۔
پولیس نے بتایا کہ اس حملے میں 6 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے اور مزید 4 اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
قبل ازیں کینیا میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے ایک ایڈوائزری جاری کردی گئی تھی اور امریکی شہریوں کو دہشت گردی کے خدشات کے تحت گاریسا سمیت کینیا کے چند مقامات اور صومالیہ کی سرحد سے منسلک دیگر ممالک کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ الشباب کئی برسوں سے صومالیہ کی مرکزی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے لڑ رہی ہے تاکہ وہ اپنی حکومت قائم کرسکے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خصدار: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست یافتہ دہشت گرد ہلاک
بلوچستان کے خصدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز نے 4 بھارتی سرپرست یافتہ دہشت گرد ہلاک کردیےہیں۔
آئی ایس پی آر کےمطابق آپریشن 17 ستمبر کو بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی پر کیا گیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 4 بھارتی سرپرست یافتہا دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایس پی آر آپریشن انٹیلی جنس بیسڈ بلوچستان ضلع خصدار