لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بینکاک سے آنے والے مسافر سے 102 آئی فونز برآمد کر لیے گئے۔

ترجمان کسٹمز کے مطابق کسٹمز حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بینکاک سے آنے والی غیرملکی ایئرلائنز کی پرواز سے آنے والے مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کے 102 آئی فونز برآمد کرلیے۔

مزید پڑھیں: قیمتی آئی فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کارروائی کلیکڑ کسٹمز طیبہ کیانی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ لاہور کے رہائشی مسافر ملک شاہد حسین کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام ایئرپورٹس پر اسمگلنگ کی روک تھام کا عمل جاری ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

خانیوال اسٹیشن پر مسافر پل کا ایک حصہ گرنے سے ریلوے ملازم جاں بحق

لاہور:

خانیوال اسٹیشن پر مسافر پُل کا ایک حصہ گرنے سے ریلوے ملازم ایس ٹی اکرام جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق امدادی کارروائی مکمل کر لی گئیں، پل کی تعمیر کا کام آج سے شروع ہوگا۔ ریلوے ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ملبے سے نکالا جبکہ زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد دے کر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مسافر پل کا حصہ گرنے سے ریلوے ملازم ملبے کے نیچے دب گیا تھا، گرنے والا پل قیامِ پاکستان سے قبل تعمیر کیا گیا تھا۔

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے نوٹس لیتے ہوئے 3 افسران کو معطل کر دیا، جن میں گریڈ 18 کے ڈویژنل انجینئر عابد رزاق، گریڈ 17 کے اسسٹنٹ انجینئر راجا یوسف اور گریڈ 16 کے انسپکٹر برِج ملتان محمد عادل شامل ہیں۔

ریلوے نے معاملے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کر دی جبکہ اس حوالے سے سی ای او ریلوے، آئی جی ریلوے اور ڈی ایس لاہور پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

چیف ایگزیکٹو افسر عامر علی بلوچ خانیوال روانہ ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

  • گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی اہمیت کے پیش نظر بڑا فیصلہ
  • نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ کرنے کا فیصلہ
  • معذور بچوں کیلئےماہانہ 25 ہزار روپے امداد کی منظوری
  • کوئٹہ، خلجی قبائل کیجانب سے "اسرائیل مردہ باد ریلی" برآمد
  • قائدِ اعظم گیمز میں اسپورٹس بورڈ نے کروڑوں روپے بچا لیے
  • اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
  • خانیوال اسٹیشن پر مسافر پل کا ایک حصہ گرنے سے ریلوے ملازم جاں بحق
  • ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز؛ کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پکڑی گئی
  • خیبر پی کے سے کروڑوں روپے لاہور بار کو دینا سیاسی رشوت ہے: ایمل ولی
  • کراچی؛ مسلح ڈاکوؤں کا باڑے میں دھاوا، قربانی کے 7 جانور چھین کر فرار