بین الاقوامی نظام کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز

ٹوکیو : چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ٹوکیو میں جاپان-چین دوستی کے سات گروپوں کے نمائندوں سے اجتماعی ملاقات کی۔ جاپان-چین دوستی پارلیمانی اتحاد کے صدر اور جاپان کی حکمران پارٹی کے سیکریٹری جنرل مورییاما ہیروشی، جاپان انٹرنیشنل ٹریڈ پروموشن ایسوسی ایشن کے صدر کونو یوہی، نیز جاپان-چین دوستی ایسوسی ایشن، جاپان-چین کلچرل ایکسچینج ایسوسی ایشن، جاپان-چین اکنامک ایسوسی ایشن،جاپان-چین ایسوسی ایشن، اور جاپان-چین فرینڈشپ ہال کے عہدہ داران نے شرکت کی۔

پیر کے روزوانگ ای نے کہا کہ بین الاقوامی نظام کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ چین کی ترقی دنیا میں امن کی قوت میں اضافہ اور استحکام کے عوامل کو مضبوط کر رہی ہے۔ چین ایک بڑے ملک کے طور پر اپنی ذمہ داری اُٹھائے گا اور دنیا کو طاقتوروں کے غلبے والے “جنگل” میں واپس نہیں جانے دے گا۔ جاپان-چین دوستی کے سات گروپوں نے طویل عرصے سے جاپان-چین دوستی کے لیے کوششیں کی ہیں، جسے چین خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ موجودہ صورتحال میں، دونوں ممالک کے تعلقات کی سیاسی بنیاد کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔

چین-جاپان مشترکہ اعلامیہ کی چین-جاپان امن اور دوستی معاہدے کے ذریعے تصدیق کی گئی ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے قانونی طور پر پابند رہنما دستاویزات ہیں، جن پر سختی سے عمل کرنا لازمی ہے، خاص طور پر تاریخ اور تائیوان کے معاملات کو درست طریقے سے دیکھنا اور انہیں سنبھالنا چاہیے۔ اجلاس میں شریک جاپان-چین دوستی گروپوں کے نمائندوں نے کہا کہ جاپان-چین دوستی دونوں ممالک اور ان کے عوام کے لیے انتہائی اہم ہے، جاپان-چین دوستی گروپ دونوں ممالک کے تعلقات کی سیاسی بنیاد کو مضبوطی سے تھامے رکھیں گے اور جاپان-چین تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے مزید تعاون جاری رکھیں گے۔ اسی دن، وانگ ای نے ٹوکیو میں جاپان کے سابق وزیر اعظم فوکودا یاسو سے بھی ملاقات کی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

صیہونی آبادکاری کے نئے منصوبے کی مصر و قطر کیجانب سے شدید مذمت

مصری و قطری وزرات ہائے خارجہ نے غاصب صیہونی رژیم کے انتہاء پسند وزیر خزانہ کیجانب سے پیش کردہ غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کے نئے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ یہ منصوبہ بین الاقوامی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے اسلام ٹائمز۔ قطری وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ہم قابض صیہونی کابینہ کے انتہاء پسند وزیر خزانہ بیزالل اسموٹریچ کی جانب سے پیش کردہ، غیر قانونی صہیونی بستیوں کی تعمیر کے نئے منصوبے، جو مشرقی بیت المقدس کو مقبوضہ مغربی کنارے سے علیحدہ کرنے کا باعث بھی ہے، کی شدید مذمت کرتے اور اس منصوبے کو تمام بین الاقوامی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی سمجھتے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق قطری وزارت خارجہ نے تاکید کی کہ ہم غاصب صیہونی رژیم کی ان پالیسیوں کے سخت مخالف ہیں کہ جو صیہونی بستیوں کی توسیع اور فلسطینی عوام کی جبری نقل مکانی پر مبنی ہیں اور جن کا مقصد فلسطینی ریاست کے قیام کو عملی طور پر روکنا ہے۔ قطری وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ہم بین الاقوامی برادری کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہیں تاکہ قابض اسرائیلی رژیم کو آبادکاری کے غیر قانونی منصوبوں پر عملدرآمد سے روکنے اور بین الاقوامی قراردادوں کی تعمیل کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔

ادھر مصری وزارت خارجہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ ہم اسموٹریچ کی جانب سے پیش کردہ، بیت المقدس کے گرد و نواح میں مزید 3 ہزار 400 صہیونی یونٹس کی تعمیر کے منصوبے اور مقبوضہ سرزمین کی جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کرنے پر مبنی صیہونی اصرار کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ مصری وزارت خارجہ نے کہا کہ مغربی کنارے میں (صیہونی) خودمختاری کے نفاذ اور غیر قانونی یہودی بستیوں کی توسیع کا مطالبہ کرنے والے بنیاد پرست بیانات، اسرائیل کے انحراف اور غنڈہ گردی کی واضح علامت ہیں کہ جو خطے بھر میں سلامتی و استحکام کو کبھی قائم نہیں ہونے دے گی۔ مصری وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم اسرائیل کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہیں کہ وہ فلسطینی کاز کی تباہی اور نام نہاد "گریٹر اسرائیل" کے بارے غلط عقائد میں مشغول نہ ہو کہ جسے قبول کرنے یا عملی جامہ پہنانے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔ مصری وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل کا توسیع پسندانہ نقطہ نظر خطے بھر میں منصفانہ و جامع امن کے قیام کی کوششوں کے ساتھ متصادم ہے جبکہ دو ریاستی حل کا کوئی متبادل نہیں!

متعلقہ مضامین

  • ریچھ اور ہاتھی کی ملاقات
  • چینی وزیر خارجہ کا دورہ بھارت
  • کراچی: چنگچی رکشہ سے متعلق کمیٹی کی مدت ختم
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,000 روپے کمی ریکارڈ
  • چینی وزیر خارجہ وانگ کا شیڈول دورہ بھارت
  • کمبوڈیا اور تھائی لینڈ سرحدی تنازعہ کو طول نہیں دینا چاہتے ، چینی وزیر خارجہ
  • بھارت اور چین کے درمیان 5 سال بعد سرحدی تجارت بحالی پر پیش رفت
  • پاکستان، چین، افغانستان کے مذاکرات 20 اگست کو کابل میں ہونگے
  • پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان اہم ترین مذاکرات20اگست کو کابل میں ہونگے
  • صیہونی آبادکاری کے نئے منصوبے کی مصر و قطر کیجانب سے شدید مذمت