کراچی میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوس اور احتجاج پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
نوٹیفکیشن کے مطابق شہر قائد میں دفعہ 144 ایڈیشنل آئی جی کراچی کی درخواست پر لگائی گئی ہے۔ کمشنر کراچی کے اعلامیے کے مطابق کراچی میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر پولیس کی جانب سے درخواست کی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں دفعہ 144 نافذ کرکے ہر قسم کے جلسے، جلوس اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی لگادی گئی۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر میں دفعہ 144 کے نافذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں ہر قسم کے جلسے، جلوس اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی عائد ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر قائد میں دفعہ 144 ایڈیشنل آئی جی کراچی کی درخواست پر لگائی گئی ہے۔ کمشنر کراچی کے اعلامیے کے مطابق کراچی میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر پولیس کی جانب سے درخواست کی گئی تھی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر پر بھی پابندی عائد
بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر کھنچوانے پر بھی پابندی عائدکردی گئی۔
ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے نیٹس میں پریکٹس کرانے کیلیے آنے والے کلب کرکٹرز پر موبائل فونز سے تصاویر لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔
عام طور پر مہمان سائیڈز کو دبئی کے مختلف کلبز کے بولرز پریکٹس کراتے ہیں۔
اس مرتبہ پاکستانی نیٹ بولرز کے بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر لینے پر نہ صرف پابندی عائد کردی گئی ہے بلکہ اس مقصد کیلیے جو بھی کلب کرکٹرز آتے ہیں ان سے موبائل فون لے لیے جاتے اور جب ٹیم اپنا سامان پیک کرکے واپس روانہ ہوتی تب ہی یہ موبائل واپس کیے جاتے ہیں۔