دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ 2025ء) دبئی میں معروف بزنس مین اور سماجی شخصیت محمد نواز خان جدون کی میزبانی میں پاکستانی صحافیوں کے اعزاز میں ایک شاندار سہری کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب دبئی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل کے آؤٹ ڈور ایریا میں منعقد ہوئی، جہاں رمضان المبارک کی روحانی فضا اور یومِ پاکستان کی خوشی نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔

تقریب میں دبئی میں مقیم ممتاز صحافیوں نے شرکت کی اور محمد نواز جدون کے اس خوبصورت اقدام کو سراہا۔ اس موقع پر محمد نواز جدون نے کہا کہ رمضان المبارک اخوت اور محبت کا پیغام دیتا ہے، اور یہ تقریب پاکستانی صحافی برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے۔ انہوں نے یومِ پاکستان کے موقع پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد بھی پیش کی اور یو اے ای میں بھائی چارے اور ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں صدر پی ایف یو جے یو اے ای خالد ملک، پی جے ایف کی نائب صدر سعدیہ عباسی، معروف صحافی انصر اکرم، سبط عارف، سید مدثر خوشنود، محمد رضوان رانا، رانا نصیر احمد، ارشد ملک، احمد قریشی، رضا عابدی، رانا ارشد، وحید بابر، اعجاز گوندل، توقیر احمد، سہیل خاور، خالد گوندل، عارف شاہد، ناصر مغل سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔ تقریب کا اختتام یومِ پاکستان کے حوالے سے کیک کاٹنے اور خصوصی دعا کے ساتھ کیا گیا، جس میں پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور صحافی برادری کی کامیابی کے لیے دعا کی گئی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے محمد نواز

پڑھیں:

حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے: مریم نواز

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے۔

صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ احساس ذمہ داری کے ساتھ آزادی صحافت جمہوریت کی اساس ہے، مضبوط جمہوری معاشرے کے لئے صحافت کا آزاد ہونا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرتی انصاف کے محافظ اور عوام کی آواز ہیں، ظلم، ناانصافی اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے والے صحافی ہیرو ہیں، بحیثیت وزیر اعلیٰ آزادی صحافت کے تحفظ کی ضامن ہوں۔

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور

ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے حکومت متعدد اقدامات کر رہی ہے، بے گھر صحافیوں کیلئے اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کیلئے پرعزم ہیں، حق اورسچ کی راہ پر چلنے والے صحافیوں کے ساتھ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد حق اور سچ کی پاداش میں قتل ہونے یا تکلیفیں سہنے والے صحافیوں کو یاد کرنا ہے، پنجاب میں صحافی اور صحافت محفوظ ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہاں ان کے قتل و تشدد کے واقعات نہ ہوئے نہ ہی ہوں گے۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا نئے انوائرمنٹ ایکٹ لانے کا مطالبہ
  • الریاض میں مشتاق بلوچ کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ
  • کتاب "غدیر کا قرآنی تصور" کی تاریخی تقریبِ رونمائی
  • حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے، مریم نواز
  • حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے: مریم نواز
  •  بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا : ملک محمد احمد خان 
  • محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے
  • محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے
  • مقبوضہ کشمیر، 05 اگست 2019ء سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی
  • بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا ہے: ملک محمد احمد خان