جعفر ایکسپریس حملے کی تحقیقات جاری: ہلاک دہشتگردوں کے اعضا فرانزک کے لیے بھجوادیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
جعفر ایکسپریس حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور ہلاک دہشتگردوں کے جسمانی اعضافرانزک سائنس ایجنسی کوبھی بجھوادیئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ذرائع نے بتایا کہ محکمہ دیگرقانون نافذ کرنے والوں اداروں کے ساتھ مل کر بولان کے علاقے مشکاف میں جعفرایکسپریس پردہشتگرد حملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔
سی ٹی ڈی زرائع نے کہا کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں میں 33حملہ آورمارے گئے تھے، مشکاف جعفرایکسپریس حملے میں 26 مسافرجاں بحق جب کہ 40زخمی ہوئے تھے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے جسمانی اعضافرانزک سائنس ایجنسی کوبھی بجھوادیئے گئے ہیں، ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کئے لئے فنگرپرنٹس نادراکو بجھوائے گئے۔
سی ٹی ڈی ذرائع نے کہا کہ ہلاک حملہ آوروں کے زیراستعمال اسلحہ وکمیونکیشن آلات قبضے میں لیکرفرانزک کروایا جارہا ہے، بہت جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گئے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہلاک دہشتگردوں سی ٹی ڈی
پڑھیں:
خضدار: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک
ویب ڈیسک:بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 14 دہشتگرد مارےگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار کے علاقے زہری میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس میں 14 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 20 سے زائد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، فورسز عوام کے تعاون سے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا قلع قمع کریں گی، زہری کے عوام نے سکیورٹی فورسزکےکامیاب آپریشن کو سراہا۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے