شیخوپورہ ،سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلےمیں پانچ ڈاکو ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) مریدکے نارووال روڈ کرتو سٹاپ کے قریب سی سی ڈی شیخوپورہ اور ڈاکوؤں میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ، پولیس کیمطابق 5 ڈاکو ہلاک ہو گئے ہیں اور دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔
(جاری ہے)
ڈاکوؤں نے دو روز قبل ڈکیتی کے دوران میاں بیوی سمیت اسی روڈ پر متعدد افراد کو لوٹا تھا اور میاں بیوی پرفائرنگ کی تھی جس کے نتیجہ میں خاتون جاںبحق اور متعدد افراد کو زخمی کیا تھا ۔
مسلح ڈاکو کرتو سٹاپ کے قریب لوٹ مار کر رہے تھیں کہ اچانک سی سی ڈی سے ٹاکرا ہو گیا اور کراس فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،سی سی ڈی پولیس کیمطابق ڈاکو متعدد تھانوں میں ڈکیتی قتل اغوا جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب ہیں۔ سی سی ڈی آر او شیخوپورہ افتخار وریا کی ہدایات پر انچارج ولی حسن پاشا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کی، ڈاکوؤں سے اسلحہ موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔\378.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سی سی ڈی
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔