امریکا: چرچ میں حملہ آور کی فائرنگ ‘ متعدد ہلاکتیں
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکی ریاست مشی گن کے ایک گاﺅں گرینڈ بلانک میں گزشتہ روز چرچ میں فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا، جس میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق واقعہ چرچ آف جیزس کرائسٹ آف لیٹر ڈے سینٹس میں تقریب کے دوران پیش آیا، جس میں سیکڑوں لوگ شریک تھے۔ اسی دوران ایک مسلح دہشت گردنے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں6 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اعلیٰ حکام کے مطابق پولیس کے ساتھ مقابلے میں 40 سالہ حملہ آور بھی مارا گیا ۔ میڈیا کے مطابق حملے میں 8 افراد بری طرح زخمی بھی ہوئے ہوئے ہیں، جن میں سے کچھ کی حالت نازک بھی بتائی جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مسلح دہشت گرد نے پہلے تو اپنی گاڑی چرچ کے مرکزی دروازے سے ٹکرادی اور پھر ایک خودکار رائفل سے فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد اس نے چرچ کو آگ بھی لگا دی تھی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
دنیا بھر میں انٹرنیٹ کا بریک ڈائون‘ متعدد ویب سائٹس بند‘ صارفین کو مشکلات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) عالمی سطح پر اچانک متعدد ویب سائٹس بند ہوجانے سے صارفن کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ انٹرنیٹ کلاؤڈ فلیئر کی خرابی بتائی جا رہی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کی دوپہر سے عام استعمال کی ویب سائٹس بھی سست روی کے بعد اچانک سے بند ہونا شروع ہوگئیں۔متعدد صارفین کو ویب سائٹس کھولنے پر ایرر 500 کا سامنا ہے جبکہ کلاؤڈ فلیئر ڈیش بورڈ اور اے پی آئی بھی کام نہیں کر رہی ہیں۔ویب سائٹس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ دراصل کلاؤڈ فلیئر کی جانب سے فراہم کردہ سروسز میں خرابی کے باعث پیدا ہوا ہے۔ کلاؤڈ فلیئر کی خرابی کے باعث ہی دنیا بھر میں کئی ویب سروسز اور پلیٹ فارمز متاثر ہوئے ہیں۔ دوسری جانب کلاؤڈ فلیئر کمپنی نے بتایا کہ اس مسئلے سے آگاہ ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔ جلد ہی بحالی کا کام مکمل ہوجائے گا۔ صارفین سے معذرت خواہ ہیں۔ واضح رہے کہ کیلیفورنیا میں قائم یہ کمپنی ویب سائٹس، ویب ایپلی کیشنز اور نیٹ ورکس کی سیکورٹی، کارکردگی اور قابلِ بھروسہ آپریشنز کے لیے خدمات فراہم کرتی ہے۔