جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان،عامر جمال کی واپسی
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ آل راؤنڈر عامر جمال کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر کو پہلی مرتبہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے کیمپ 30 ستمبر سے آٹھ اکتوبر تک لاہور میں جاری رہے گا۔
پہلے ٹیسٹ سے قبل اسکواڈ کو مزید مختصر کیا جائے گا۔
ایشیا کپ کھیلنے والے کھلاڑی چار اکتوبر کو اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
ٹیسٹ اسکواڈ:
شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ شفیق، امام الحق ، سلمان علی آغا، سعود شکیل، عامر جمال، کامران غلام، حسن علی، خرّم شہزاد، نعمان علی، ساجد خان، ابرار احمد، آصف آفریدی، فیصل اکرم، روحیل نذیر
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کولکتہ ٹیسٹ: بھارت 93 رنز پر ڈھیر، جنوبی افریقا کی تاریخی فتح
کولکتہ ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق 124 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 93 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان شبمن گل اسپتال میں داخل ہونے کے باعث بیٹنگ کے لیے نہیں آسکے۔
واشنگٹن سندر 31 اور اکشر پٹیل 26، رویندرا جدیجا 18، دھروو جوریل 13، رشبھ پانت 2، کے ایل راہول اور کلدیپ یادیو ایک ایک جبکہ یشسوی جیسوال بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے سائمن ہارمر نے 4، کیشو مہاراج اور مارکو جینسن نے 2، 2 جبکہ ایڈن مارکرام نے ایک وکٹ حاصل کی۔