کراچی ایئرپورٹ خودکش حملے کی سہولتکاری میں گرفتار ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئرپورٹ خودکش حملے میں سہولتکاری کے الزام میں گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
ہائیکورٹ میں کراچی ایئرپورٹ خودکش حملے میں سہولتکاری کے الزام میں گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس کی رخصت کے باعث بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔
عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 6 اکتوبر کے لئے مقرر کردی۔ استغاثہ کے مطابق ملزمہ گل نساء پر الزام ہے کہ اس نے کراچی ایئرپورٹ پر غیر ملکیوں کو نشانہ بنانے والے خودکش حملے میں سہولتکاری فراہم کی تھی۔
درخواست ضمانت پر سماعت کے لئے کیس مقرر تھا تاہم قائم مقام چیف جسٹس کی عدم دستیابی کے سبب سماعت نہ ہوسکی۔ عدالت نے فریقین کو آئندہ تاریخ پر پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کارروائی 6 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کراچی ایئرپورٹ درخواست ضمانت خودکش حملے
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔