کریسٹ گارمنٹس کو اسٹینڈفارم پاکستان خریدنے کی اجازت
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے کریسٹ گارمنٹس انٹرنیشنل (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی جانب سے اسٹینڈفارم پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے حصول کی ٹرانزیکشن کی منظوری دے دی ہے۔ یہ ٹرانزیکشن کمپنی کی کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ کا حصہ ہے۔ دونوں کمپنیاں ایک ہی گروپ کے انفرادی شیئر ہولڈرز کی مشترکہ ملکیت ہیں۔اسٹینڈفارم پاکستان فارماسیوٹیکل اور نیوٹرٰیسوٹیکل کے شعبے میں کام کرتی ہے اور مختلف مصنوعات ، جن میں اینٹی ریمیٹکس، اینلجیسک، وٹامنز اور منرل سپلیمنٹس، گیسٹروانٹسٹائنل ادویات، اینٹی بایوٹکس، اور سائیکولیپٹکس شامل ہیں، کی پروڈکشن اور ڈسٹری بیوش سے منسلک ہے۔ دوسری جانب، کریسٹ گارمنٹس انٹرنیشنل بنیادی طور پر گارمنٹس مینوفیکچرنگ یونٹ ہے اور اس کا فارماسیوٹیکل یا نیوٹرٰیسوٹیکل مارکیٹ سے منسلک نہیں ہے۔کمپٹیشن کمیشن کے جائزہ کے مطابق یہ مارکیٹ میں کسی اضافی ارتکاز کا باعث نہیں بنے گی۔ پاکستان کی فارماسیوٹیکل اور نیوٹرٰیسوٹیکل مارکیٹیوں میں مسابقت کی بہتر صورتحال موجود ہے ، جہاں فعال کمپنیوں کی بڑی تعداد موجود ہے، اور نء کمپنیوں کی جانب سے اس شعبے میں سرمایہ کاری جاری ہے۔یہ ٹرانزیکشن دراصل گروپ کے اندرونی ری اسٹرکچرنگ کا حصہ ہے، جس سے حتمی انتظامی کنٹرول یا ملکیت میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوگی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔