Express News:
2025-11-18@22:11:23 GMT

عمران اسماعیل اور عامر کیانی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سابق وزیر صحت عامر کیانی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔

آزادی مارچ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی، عدالت نے عمران اسماعیل اور عامر کیانی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

سابق پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کیجانب سے بریت کی درخواستیں دائر کی گئیں، عدالت نے بریت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔

کیس کی اگلی سماعت میں بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرلیے گئے، عدالت نے دونوں مقدمات میں مزید سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کردی۔

عمران اسماعیل، عامر کیانی و متعدد پی ٹی آئی کارکنان عدالت میں پیش ہوئے، عمران اسماعیل، و دیگر کیخلاف آزادی مارچ پر تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عمران اسماعیل عامر کیانی

پڑھیں:

عمران خان اتنے ننھے کاکے نہیں کہ گھر میں سب کچھ ہورہا ہو اور اسکا علم نہ ہو: سابق گورنر سندھ

پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی ذاتی اور سیاسی زندگی میں بشریٰ بی بی کے اثر میں رہے۔ ان کے مطابق عمران خان نے خود انہیں بتایا تھا کہ وہ بشریٰ بی بی کو مرشد مانتے ہیں۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد عمران خان کے فیصلہ سازی کے انداز اور رہن سہن میں واضح تبدیلی آئی۔نہوں نے کہا کہ عمران خان اتنے سادہ نہیں کہ گھر میں سب کچھ ہو اور انہیں معلوم نہ ہو۔ باجوہ نے بھی کہا تھا کہ عمران خان بیگم کی بات زیادہ سنتے ہیں، مگر "جادو" والی بات نہیں کی۔واضع رہے کہ برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی رپورٹ میں بھی دعویٰ کیا گیا کہ عمران خان کے حکومتی فیصلوں پر بشریٰ بی بی کا روحانی اثر تھا، تاہم بشریٰ بی بی کے قریبی حلقوں نے اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عارف علوی بطور سابق صدر مملکت سرکاری رہائش گاہ کی فراہمی کیس
  • پولیس نے علیمہ خان سے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروا دی
  • عظمیٰ بخاری کی فیک نازیبا ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • علیمہ خان کے نام موجودجائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش، دسویں بار وارنٹ بھی جاری
  • چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری 
  • چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • علیمہ خان پھر غیر حاضر، جائیدادوں کی رپورٹ عدالت میں پیش
  • بشری بی بی کے بیٹے موسی مانیکا کے وارنٹ گرفتاری جاری ، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کے وارنٹ گرفتاری جاری ، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • عمران خان اتنے ننھے کاکے نہیں کہ گھر میں سب کچھ ہورہا ہو اور اسکا علم نہ ہو: سابق گورنر سندھ