خیبر پختونخوا کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پارٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے درمیان گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات کے دوران کابینہ میں تبدیلیوں کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں اہم ملاقاتوں کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا، جن میں ممکنہ ردوبدل اور نئے وزراء کی شمولیت پر تفصیلی مشاورت کی گئی، صوبائی کابینہ میں 2 سے 3 نئے اراکین کو شامل کیا جائے گا، جبکہ بعض وزراء کے قلمدان بھی تبدیل کئے جائیں گے۔
حکومت سندھ کا ملک کی پہلی سرکاری ٹیکسی سروس شروع کرنے کا فیصلہ
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کابینہ کے 2 اراکین سے متعلق شکایات بھی بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کابینہ میں ممکنہ تبدیلیوں کے بعد انتظامی سطح پر بھی ردوبدل متوقع ہے اور بعض سیکرٹریز کو ان کے عہدوں سے ہٹایا جا سکتا ہے۔
باوثوق ذرائع کے مطابق ان تبدیلیوں کا مقصد صوبائی حکومت کی کارکردگی بہتر بنانا اور انتظامی معاملات میں بہتری لانا ہے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا کابینہ میں
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کو کابینہ میں ردوبدل کا اختیار دیا تھا: محمد علی سیف
---فائل فوٹومشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کے پی کو حکومتی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے علی امین گنڈاپور کو کابینہ میں ردوبدل کا اختیار دیا تھا۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ کابینہ میں ردوبدل بانی پی ٹی آئی کے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے کی گئی ہے، سیاسی رنگ دے کر مخالفت کرنے والے دراصل بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مخالف ہیں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ حکومتی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کابینہ میں تبدیلی کی گئی ہے۔
پشاور خیبر پختونخوا میں 2 وزراء کے استعفوں کے بعد 10...
انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ میں تبدیلی وزیراعلیٰ کا صوابدیدی اختیار ہے، کسی بھی وقت ردوبدل کرسکتے ہیں، موجودہ حالات میں بہترین ٹیم تشکیل دینا وقت کی ضرورت ہے۔
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، کابینہ میں ردوبدل ایک مثبت اور جمہوری عمل ہے۔