لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 25 مارچ 2025ء ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عید کے بعد پیپلزپارٹی کو پنجاب میں متحرک اور فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزیوتھ آرگنائزیشن اور وکلاء کے وفد نے ملاقات کی ، ملاقات میں پارٹی امور پر بات چیت کی گئی۔بلاول بھٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پارٹی کی تنظیم سازی جلد مکمل کی جائے گی، عید کے بعد پارٹی کو پنجاب میں مزید متحرک اور فعال کیا جائے گا۔

اسی طرح پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کارکنان کی ملاقات بلاول ہاؤس میں ہوئی، جس میں جیالوں نے اپنی تجاویز اور شکایات پیش کیں۔ مزید برآں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں سابق وزیراعلی پنجاب میاں منظور وٹو، میاں خرم وٹو، میاں معظم وٹو، جہاں آراء وٹو اور روبینہ وٹو نے ملاقات کی، اس موقع پر پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف بھی موجود تھے، ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں راؤ بابر جمیل، تنویر جٹ، علی ساول، ملک اظہر علی اعوان، سفیان گھرکی، فیصل میر، ذکی چوہدری، علی فرید کاٹھیا، خالد مصباح، سرمد شفقت چوہدری اور صہیب ذکی نے ملاقات کی جس میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں تنظیمی و سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔دریں اثناں صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے ملاقات کی اور ادارے کی رپورٹ برائے سال 2024 پیش کی ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت کو پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ وفاقی محتسب کو سال 2024 میں ریکارڈ 2 لاکھ 26 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔سال 2023 کی نسبت وفاقی محتسب کو 17 فیصد زائد شکایات موصول ہوئیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بلاول بھٹو زرداری سے نے ملاقات کی

پڑھیں:

شنگھائی: صدر زرداری کی موجودگی میں مفاہمت کی 3 یادداشتوں پر دستخط

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

شنگھائی میں ‎صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مفاہمت کی 3 یاد داشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی ہے۔

ان ‎ایم او یوز کا مقصد پاکستان میں زراعت، ماحولیات اور ماس ٹرانزٹ کے شعبوں کی ترقی ہے۔

‎خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

صدر زرداری کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری سے ملاقات

صدر آصف زرداری کی شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سیکریٹری چن جینِنگ سے ملاقات ہوئی، ‎خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری، بلاول بھٹو زرداری، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سندھ کے وزرا شرجیل میمن و ناصرحسین شاہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

سندھ کے وزراء شرجیل میمن، ناصر حسین شاہ اور پاکستان کے چین میں سفیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

‎پہلا ایم او یو کنٹرولڈ ایگریکلچر سائنس اینڈ ایجوکیشن پارک، زرعی پیداوار اور خوراک کے تحفظ میں اضافے سے متعلق ہے۔

‎دوسرا ایم او یو کسانوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور تربیت فراہم کرنے کے لیے ووکیشنل انسٹیٹیوٹ سے متعلق ہے جبکہ تیسرا ایم او یو ماحول دوست فاضل مادے کی مینجمنٹ کے فروغ سے متعلق ہے۔

اس موقع پر صدرِ مملکت آصف زرداری نے کہا کہ ‎یہ ایم او یوز پاک چین زرعی، تکنیکی اور ماحولیاتی تعاون کو مضبوط بنانے کی عملی کوشش ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول بھٹو زرداری کا اپنی سالگرہ سیلاب زدگان کے نام کرنے کا فیصلہ
  • چین سے دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی: صدر مملکت
  • چین سے 3 معاہدے، صدر کی شرکت، بلاول سے کاروباری شخصیات کی ملاقاتیں
  • شنگھائی: صدر زرداری کی موجودگی میں مفاہمت کی 3 یادداشتوں پر دستخط
  • شنگھائی: بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی کے وفد کی ملاقات
  • بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
  • چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات
  • شنگھائی: بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
  • بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ
  • صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات