گندم کے کاشتکاروں کیلئے ایک ہزار مفت ٹریکٹر سکیم کی قرعہ اندازی، مریم نواز نے کسانوں کو فون کر کے مبارکباد دی
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے وزیراعلیٰ پنجاب ویٹ این سینیٹو کے تحت گندم کے کاشتکاروں کیلئے ایک ہزار مفت ٹریکٹر سکیم کی قرعہ اندازی کر کے باقاعدہ آغاز کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر پروگرام کا بٹن دبا کر گندم اگائو انعامی سکیم کیلئے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی گندم اگاؤ مہم میں سب سے پہلا ٹریکٹر بہاولنگر کی خاتون کا شتکار کوثر پروین کا نکلا۔ مریم نواز خود فون کر کے کامیاب کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹر ملنے کی مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ نے جھنگ کے محمد اقبال کو بھی خود فون کر کے ڈیجیٹل قرعہ انداز کے تحت مفت ٹریکٹر نکلنے پر مبارکباد دی جس پر کاشتکار نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا خود فون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ نے منڈی بہاؤالدین کے کامیاب کاشتکار سلمان احمد سے فون کرکے بتایا کہ گندم اگاؤ قرعہ اندازی میں آپ کا مفت ٹریکٹر نکلا ہے، جس پر سوچا کہ آپ کو خود مبارکباد دوں، پنجاب کے کاشتکار کیلئے گرین ٹریکٹر کسان کارڈ سپرسیڈ سمیت بیشمار پراجیکٹس لانچ کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی فصل انشاء اچھی ہو گی، میری دعائیں کاشتکار بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گندم اگاؤ مہم میں مفت ٹریکٹر سکیم کیلئے ساڑھے بارہ ایکڑ سے 57733 زائد اراضی مالک کاشتکاروں نے اپلائی کیا۔ جانچ ہڑتال کے بعد 21496 کاشتکار قرعہ اندازی کیلئے اہل قرار پائے۔ قرعہ انداز میں کامیاب ایک ہزار کاشتکاروں کو 55 ہارس پاور کے ٹریکٹر مفت دیئے جائیں گے۔ تین ماہ کے اندر تمام کاتشکاروں کو ٹریکٹر کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔ پنجاب میں 5 لاکھ 60 ہزار ایکڑ اراضی پر گندم کاشت کی گئی۔ علاوہ ازیں مریم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں سوگوار خاندان سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مفت ٹریکٹر مریم نواز سکیم کی فون کر
پڑھیں:
حکومت کاشتکاروں کو گندم کی پوری قیمت دے، ہم عوام کے اتحادی: گورنر
لاہور (نیوز رپورٹر) حکومت کاشتکاروں کو گندم کی پوری قیمت دے۔پیپلز پارٹی ن لیگ کی اتحادی نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کی اتحادی ہے۔ ملکی سلامتی میں علماء مشائخ کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سردار سلیم حیدر نے گورنر ہائوس لاہور میںعلماء مشائخ، اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب کا گورنر ضرور ہوں لیکن پیپلز پارٹی کا جیالا پہلے ہوں۔ پارٹی کے جیالے اور کارکن سیالکوٹ پی پی 52 کے ضمنی انتخابات کی تیاری کریں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ سیالکوٹ کے پی پی 52 میں پیپلز پارٹی ضمنی انتخابات میں اپنا لوہا منوائے گی۔ اْنہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری مفاہمت کی سیاست اور مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔ پی ٹی آئی ہو یا ن لیگ پیپلز پارٹی کسی کو بھی سپیس نہیں دے گی۔ گلی گلی محلے محلے جا کر پیپلز پارٹی کی کمپین کروں گا۔ پیپلز پارٹی پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گی۔ بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا میرا مشن ہے۔