اسلام آباد: بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے کارندوں کو چھڑوانے کے لیے پولیس پر حملہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
اسلام آباد پولیس بین الصوبائی گرفتار ڈکیت گینگ کے کارندوں کو نشان دہی پر برآمدگی کے لیے کے جا رہی تھی کہ ملزمان نے پولیس پر حملہ کردیا۔ بلٹ پروف جیکٹ اور حفاظتی اقدامات کی وجہ سے پولیس افسران محفوظ رہے۔
ترجمان اسلام آباد کے مطابق ساتھیوں ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر 2 ڈکیت زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے انتہائی دلیری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے کو ناکام بناتے ہوئے فرار کی کوشش ناکام بنادی۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماؤں کی مخالفت کا سامنا کرنے والے بیرسٹر سیف کون ہیں؟
بین الصوبائی ڈکیت صائم علی بینک ڈکیتیوں کے 56 مقدمات میں ملوث ہے۔ جبکہ بین الصوبائی ڈکیت محمد تیمور کے خلاف سنگین جرائم کے 9 مقدمات درج ہیں۔ ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پولیس ڈکیت صائم علی ڈکیت گینگ ڈکیت محمد تیمور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس ڈکیت صائم علی ڈکیت گینگ ڈکیت محمد تیمور بین الصوبائی کے لیے
پڑھیں:
لاہور: خاتون سے مبینہ زیادتی کے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک
فائل فوٹولاہور میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے 2 ملزمان پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا گیا تو انہوں نے فائرنگ کردی جس کے بعد جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات چوہنگ کے قریب 4 افراد نے خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی تھی۔
دوسری جانب بیگم کوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم ورغلاء کر معصوم بچے کو اپنے کمرے میں لے جا کر زیادتی کرنے لگا تھا کہ بچے کی چیخ و پکار سے ملزم موقع سے بھاگ گیا۔